دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی وزیرستان کے محمد عرفان محسود نے انڈین کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک منٹ 48 پش آپس لگا کر انڈیا کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے لئے اعزاز انڈیا کےلئے ملال جنوبی وزیرستان کے رہائشی محمد عرفان محسود نے انڈیا کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا،

عرفان محسود کا یہ مجموعی طور پر 25واں عالمی ریکارڈ ہے

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک منٹ 48 پش آپس لگا کر انڈیا کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

اس پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ 34 پش آپس لگائے تھے ۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ عرفان محسود کے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کر دی ۔

عرفان محسود کے مطابق انڈیا کا ریکارڈ توڑ کر وہ فخر محسوس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں اگر حکومت سہولیات دے تو اور ریکارڈ بھی بنا سکتا ہوں۔

۔عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 25واں عالمی ریکارڈ ہے اس پہلے عرفان محسود کے اکیڈیمی کے رضوان محسود نے بھی انڈیا کا ریکارڈ توڑا تھا

About The Author