لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے مقدمے کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا،، عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی کا نفاذ اور آئین کی معطلی دو مختلف چیزیں ہیں،، آئندہ سماعت سترہ دسمبر کو ہو گی۔۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی،، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ آ چکا ہے،
معزز جج نے سوال کیا کہ ایمرجنسی لگانا اور آئین توڑنا دو الگ چیزیں نہیں؟ ابھی انکوائری ہوئی نہیں آپ آرٹیکل 6 کی بات کر رہے ہیں،، کیا حکومت اس کمپلینٹ کو واپس نہیں لے سکتی،،
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کیس حتمی مراحل میں ہے، کمپلینٹ واپس نہیں لی جا سکتی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ سیکرٹری داخلہ کے سامنے رکھیں،
آپ بات نہیں کرتے تو سیکرٹری داخلہ کو یہاں بلا لیں گے، تین چار سینئر ججز کہہ چکے یہ ایمرجنسی ہے، آئین شکنی نہیں،
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے ہدایات کے لیے مہلت کی استدعا کی،، جس پر عدالت نے کارروائی سترہ دسمبتر تک ملتوی کر دی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،