حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس کے موقع پر ملتان میں ڈیڑھ سو من کھیر کی تیاری،
پاکستان کی سب سے بڑی دیگ میں پکنے والی کھیر میں 2 من خشک میوہ 100 من دودھ اور 600 کلو چینی شامل کی گئی۔
ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس کی مناسبت سے پاکستان کی سب سے بڑی ڈیڑھ سو من کھیر کی دیگ تیار کی گئی۔
ڈیڑھ سومن کھیر میں دو من خشک میوہ جات، سو من دودھ ،600 کلو چینی اور 8 باورچیوں کی چار گھنٹے کی انتھک محنت شامل ہے۔
کھیر کی تیاری کے دوران دیو ہیکل دیگ کو دیکھنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔شہر کے مختلف علاقوں سے شہری تبرک لینے پہنچ گئے۔
کھیر کی دیگ تیار کرانے والے پیر نوید فرید پچھلے سات سال سے مختلف مذہبی تہواروں پر نیاز کی تقسیم کرتے ہیں۔۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری