مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر خلیل احمد نے رات گئے مراکز صحت کے اچانک معائنہ کا سلسلہ شروع کردیا

انہوں نے گزشتہ رات آر ایچ سی قادر آباد، چوٹی زیریں اور بی ایچ یو تالپور کا دورہ کیا۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود تھا۔

سی ای او ہیلتھ نے دیہی مرکز صحت چوٹی زیریں میں پیدا ہونے والے نوزائیدہ کو پولیو کی پہلی حفاظتی ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کے کورس کی زیرو ڈوز دی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ ضلع کے تمام مراکز صحت میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

محفوظ زچگی یقینی بنائی جائے۔مریضوں اور لواحقین کے ساتھ مشفقانہ رویہ رکھتے ہوئے مراکز صحت کی حدود میں بہتر صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال اور ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور دیگر نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی حدود میں صفائی اور بہتر سکیورٹی کی ہدایات جاری کیں


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تونسہ کا دورہ کیا انہوں نے تونسہ شہر اور تحصیل کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

۔ڈپٹی کمشنر نے سوکڑ تا تونسہ کارپٹڈ روڈاین 55 تا ڈونہ براستہ گھالی،تحصیل کمپلیکس،پناہ گاہ اور دیگر زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مٹیریل کے معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائیگا۔منصوبوںپر دن رات کام کیا جائے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے چشمہ رائٹ بنک کینال او رکمال پارک کا بھی معائنہ کیا انہو ںنے بی ایم پی تھانہ وہوا سمیت مختلف مقامات اور سرکاری عمارتوں کا جائزہ لیا


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کیا

ڈپٹی کمشنرنے پولیس خدمت سنٹر تونسہ میں ڈرائیونگ لائسنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تمام محکموں کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ فرائض میں غفلت،کوتاہی،ناقص کارکردگی اور سرکاری محکموں میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی

ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر قائم کردیا گیا ہے

جس سے مقامی افراد کو سہولیات میسر ہوں گی تقریب سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے بھائی طاہر بزدار ، اے سی نوید حسین،ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال،ڈی ایس پی سعادت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے منگل کو تونسہ میں ڈرائیونگ لائسنس کےلئے ٹیسٹ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیس خدمت سنٹر تونسہ کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی فراہمی اور تحفظ مہذب معاشرے کی پہچان ہے

انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اپنا وجود کھو بیٹھتے ہیں دین اسلام انسانی حقوق کا حقیقی علمبردار ہے رحمت اللعالمین ﷺ نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی پیغام دیا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرتے ہوئے مہذب معاشرے کی تشکیل کی جائے

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول سٹی ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ

افسوس ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے اور 128دنوں سے کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی ہے

پرنسپل ادارہ جمیلہ رحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا طالبات نے موضوع کی مناسبت سے ٹیبلوز او رخاکے پیش کیے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبو ںکی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کیا جائے گا

سول سوسائٹی انتظامیہ کا ساتھ دے انہوںنے یہ بات اپنے آفس میں سینئر شہری اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے گا

وہ اور ان کی ٹیم ہفتے کے ساتوں دن 18سے زائدگھنٹے کام کرنے کیلئے تیار ہے اور انشاءاللہ ایک ماہ کے اندر ڈیرہ غازیخان شہر میں عوام کو مثبت تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی

دریں اثنا کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے کہاہے کہ تحصیل کوہ سلیمان میں علاقہ کی ضرورت کے مطابق عارضی کیٹل منڈیا ںقائم کی جاسکتی ہیں جس کیلئے سابق ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر منیر احمد کی خدمات حاصل کر کے کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا

انہوں نے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر منیر احمد جیسے آفیسر محکمے کا اثاثہ ہیں ان کے تجربات سے استفادہ کیاجائے کمشنر نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان میں قبائلیوں کا ذریعہ معاش ان کے مویشی ہیں

پہاڑ وں سے میدانی علاقو ںمیں سفر کرنے سے ان کے اخراجات بڑھتے ہیں گھروں کے نزدیک مناسب مقامات پر عارضی منڈیاں قائم ہونے سے ان کا وقت او رپیسہ بھی بچے گا

اور وہ اپنے مویشی فروخت کر کے پیدل گھر جاسکتے ہیں میدانی او ردور دراز علاقوں میں منڈیا ںقائم ہونے سے مویشیوں کی خریدو فروخت مشکل بنا دی گئی ہے

کمشنر نے کیٹل مارکیٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سروے کر کے سفارشات پیش کریں اس موقع پر ایم ڈی کمپنی محمد یونس کھتران ، جنرل منیجر ڈاکٹر فقیر حسین اور سابق ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر منیر احمد موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس منعقد ہوا جس میںڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں قبائلی علاقوں کیلئے پولیس رولز1934،

کوڈ آف کریمنل پروسیجرمیں ترمیم کی منظوری دے دی ترمیم کے بعدفرسٹ کلاس مجسٹریٹ کو پرائس کنٹرول کے اختیارات تفویض کیے جاسکیں گے۔

پنجاب کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دی اور ضلع قصورکی تحصیل کوٹ رادھا کشن اورضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیشن کورٹ کے قیام ،

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے20ویں اجلاس کے منٹس ،کابینہ سٹینڈنگ

کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 17 اجلاس کے فیصلوں ، حکومت بلوچستان کی درخواست پر موسیٰ خیل،

سورہ اور خضدار ساو¿تھ کے مختلف بلاکوں کیلئے معدنی وسائل کی تلاش کیلئے سفارشات کی توثیق کی گئی اجلا س میںاسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973کے آئین کے آرٹیکل 158اور172(3)کے تحت قدرتی گیس کے ترجیحی بنیادوں پر استعمال کے حوالے سے سفارشات کی بھی منظوری دی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس2002میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

اجلاس میںایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ہنر مند فورس کی تربیت کیلئے فنی معاونت کامعاملہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوانے کافیصلہ کیاگیاکابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے کر اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی اورصورتحال پر بھی غورکیاگیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے آپ سب نے ایک ٹیم کے طورپر کام کرنا ہے

انسداد پولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھی متعلقہ محکمے بھر پور کردارادا کریں انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ اگلے ہفتے سے مختلف شہروں کے دورے شروع کررہے ہیں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ انہوںنے چیف سیکرٹری اورانسپکٹرجنرل پولیس کو بااختیار بنایا ہے

نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری نظر آنی چاہیے منتخب نمائندوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزرائ،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی


ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیرہ غازیخ©ان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقدہوا

جس میں ادارہ کے متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا وائس چانسلر نے کہاکہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی خطہ کیلئے تحفہ ہے

ادارہ سے فارغ التحصیل طلبہ فن مہارت حاصل کر کے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں نام روشن کریں گے

انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے فنی تعلیم سے آراستہ بے روزگار نہیں رہ سکتا


ڈیرہ غازی خان

سوشل ویلفئیر کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ذکاء الدین بزدار،ممبر پنجاب بیت المال کونسل سہراب خان،منیجر ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ملک محمد اکرم،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر محمد رضوان جمیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

انسانی حقوق کی پامالی معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں۔پرامن اور مہذب معاشرہ کی تشکیل کےلئے مساوی انسانی حقوق دئیے جائیں سیمینار سول سوسائٹی،ممبر ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس اور دیگر متعلقہ مرد وخواتین نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازی خان

.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم نے سڑکوں،گلیوں اور کھلے عام بندھے مویشیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا

مانکا کینال کنارے اور دیگر مقامات سے ابتک 13 بھینسیں اور مویشی قبضہ میں لیکر آٹھ مالکان کے خلاف مقدمات کےلئے استغاثہ متعلقہ تھانوں میں بجھوادئیے گئے۔شہر بھر میں غیر قانونی بھانوں کے خلاف آپریشن کیا جائیگا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے بتایا کہ

کمشنر نسیم صادق آپریشن کا جائزہ لینے سائیٹ ایریا کا دورہ کیا اور غیر قانونی بھانوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر میں عام شاہراہوں پر گوبر پھیکنے والوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔

مختلف روڈز اور چوکوں پر گوبر سے شہر میں سیوریج کا نظام متاثر ہوتا ہے۔شہر میں مویشی رکھنے والے حضرات فوری اپنے جانوروں کے گوبر کو ٹھکانے لگائیں ۔

شہر سے مویشیوں کو شہر سے باہر شفٹ کیا جائے علاؤہ ازیں کمشنر نے ایکسین اریگیشن کو وڈور روڈ پر بنے مانکا نالے کی کنسٹرکشن کا حکم دیا ۔نالے کی کنسٹرکشن کے لیے متعلقہ ایس ڈی اوز کو بریفننگ دی۔

%d bloggers like this: