امریکی قونصل جنرل کی سندھ حکومت کے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تعریف۔وزیراعلی سے ملاقات میں ٹڈی دل کے حملے پر بھی بات ہوئی۔
کراچی میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے چیف منسٹر ہاوس میں ملاقات کی۔
انہوں نے سندھ حکومت کے ونڈ پاور انرجی منصوبوں میں بہترین اقدامات کو سراہا۔اور بتایا کہ انہوں نے تمام مقامات کا خود دورہ کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت متبادل توانائی پر بھرپور کام کر رہی ہے۔ اس طرح سستی اور صاف بجلی دستیاب ہوگی۔
سندھ حکومت بڑے منصوبے پر پبلک پرائیوٹ پاٹنرشپ کے تحت کر رہی ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے سندھ میں ٹڈی دل کے خطرناک حملے پر بھی بات کی۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ٹڈی دل کو اسی سال ختم کردیا جائے۔ورنہ اگلے سال بڑی تباہی ہوگی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،