دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہت اچھی ہے،پاکستانی ٹیم ہوم گراونڈ میں بہترین پرفارم کرتی ہے

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کی رونقیں بحال ہو گئیں۔پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور شاندار ٹرافی سے پردہ بھی اٹھایا۔۔۔۔میچ سے ایک روز قبل کھلاڑیوں نے گراونڈ میں جم کر پریکٹس کی۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز،،،،تیاریاں مکمل،،،،دونوں ٹیمیں میدان میں اترنے کو بے تاپ۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پندرہ سال کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم نے قدم رکھا۔
پاکستان کے کپتان اظہر علی اور سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے سیریز کی شاندار ٹرافی سے پردہ اٹھایا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ دس سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس آنے پر تمام کھلاڑی بہت خوش ہیں،ان کی خواہش تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ جو چیلنج ملے گا وہ پورا کریں گے،پچ بہترین ہے،،،،موسم کی ـصورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹاس کا فیصلہ کریں گے۔

سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آ کر بہت خوش ہیں،ان کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں،مکی آرتھر پاکستان کے کوچ رہ چکے ہیں،اب وہ ہمارے ساتھ ہیں اور ہر کھلاڑی کی صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں۔

ڈیموتھ کرونارتنے نے مزید کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہت اچھی ہے،پاکستانی ٹیم ہوم گراونڈ میں بہترین پرفارم کرتی ہے۔

About The Author