دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرگودھا ایکسپریس کھلے پھاٹک میں پھنسے ڈمپر سے ٹکرا گئی، اسسٹنٹ انجن ڈرائیور جاں بحق

انجن الٹنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی

نشتر آباد: سرگودھا ایکسپریس کھلے پھاٹک میں پھنسے ڈمپر سے ٹکرا گئی، اسسٹنٹ انجن ڈرائیور جاں بحق

سرگودھا سے لاہور جانے والی سرگودھا ایکسپریس نشتر آباد کے قریب کھلے پھاٹک میں پھنسے ڈمپر سے ٹکرا گئی

جس کے نتیجہ میں ٹرین کا انجن الٹ گیا اور ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم موقع پر جاں ہو گیا۔ انجن الٹنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی

جبکہ ٹرین میں سوار سینکڑوں مسافر نشتر آباد کے قریب اپنی منزل پر پہنچنے کے منتظر ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ کھلے پھاٹک کے باعث پیش آیا

About The Author