دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیراگون ہاوسنگ کیس میں خواجہ برادران کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی گئی

لیگی رہنماوں کی پیشی پر اس بار بھی پولیس کی جانب سے میگا فون کا استعمال کیا گیا

احتساب عدالت نے سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی،پولیس نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت جانے سے روک دیا،

احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے پیراگون ہاوسنگ کیس کی سماعت کی،، خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت خواجہ سعد رفیق نے پولیس کے رویے کی شکایت کی اور کہا کہ ان کے کیس میں عوام سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں،

میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت میں آنے نہیں دیا جاتا،

ہر پیشی پر کورٹ رپورٹرز کے علاوہ وکلاء اور سائلین کو بھی روکا جاتا ہے

جبکہ اوپن کورٹ میں ٹرائل ہر شخص کا بنیادی حق ہے لیگی رہنما کے بیان پر معزز جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ رپورٹرز اور وکلاء کو کمرہ عدالت میں آنے سے نہ روکا جائے،

یہ ریمارکس بھی دیے کہ پولیس سے سیکیورٹی نہیں ہوتی تو یہاں رینجرز کو بلا لیتے ہیں،

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ تئیس دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی،

سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے اسلام آباد جانے کی اجازت بھی مل گئی، لیگی رہنماوں کی پیشی پر اس بار بھی پولیس کی جانب سے میگا فون کا استعمال کیا گیا،

About The Author