دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے کے تحت دو پروگراموں پر کام کیا جائے گا

حکومت پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔۔۔ قرض کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ۔۔۔

حماد اظہر کہتے ہیں کہ اس قرض کے تحت حکومت کو سرکلر قرض کے مسلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی

حکومت پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری سید پرویز عباس اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ نے دستخط کیے۔۔۔

معاہدہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی موجودگی میں طے پایا ہے ۔۔۔

حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے کے تحت دو پروگراموں پر کام کیا جائے گا۔۔۔

اس قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا ہے۔۔۔ تین سو ملین ڈالر توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور مالی استحکام کے لیے مختص کیے گئے ۔۔

معاہدے تحت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی ۔۔۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ اس قرض کے تحت حکومت کو سرکلر قرض کے مسلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی،

ڈائریکٹر اے ڈی بی ژیاونگ کنٹری کا کہنا تھا کہ اس قرض کی منظوری اے ڈی بی کے تمام بورڈ نے متفقہ طورپر کی

About The Author