نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم کی تقریر کے بعد پراسرار خاموشی ہے، کشمیری رہنما

ہمارے مسئلے کے حل کے کئے اقوام متحدہ اور تمام عالمی انصاف اور امن کے ادارے اپنا کردار ادا کریں

اسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد پراسرار خاموشی ہے ،کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے ، پاکستان و کشمیر لازم و ملزوم ہیں، کشمیر کی حیثیت بھی جو بھی ہو پاکستان کے ساتھ ہمارا رشتہ ایمان کا ہے

،مسئلہ کشمیر کے لیے تارکین کا کردار اہم ہے سمندر پار ہم آر پار کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں ، شملہ معاہدہ کو فل فور منسوخ کر دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار کشمیر یکجہتی کونسل شمالی امریکہ کی بانی چئیرمین جاوید راٹھور نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کلام فرما کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ

موجودہ صورت حال میں پوری دنیا ہمارے ساتھ ہمدردی رکھتی ہے مگر پاکستان و کشمیر کے حکومتی پالیسیاں ہماری سمجھ سے بالا تر ہے ،آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومت کنفیوثن کا چکار ہیں ،کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اور نظریات کا احترام کرتا ہوں

72 سالوں سے ہم لوگ مشکلات کا شکار ہیں ،ہمارے مسئلے کے حل کے کئے اقوام متحدہ اور تمام عالمی انصاف اور امن کے ادارے اپنا کردار ادا کریں وگرنہ حالات بگڑ جائیں گے انہوں نے مزید کہا کشمیر کے لوگ ہی مسئلہ کشمیر کے فریق ہیں ،کشمیر کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ دیا ہے اب وقت آن پہنچا ہے کہ

کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہو انہون نے مزید کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں آصف محمود ،ڈاکٹر طاہر جاوید امریکہ میں کا سات سمندر پار مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہینں جو کہ قابل ستائش ہے ،اس موقع پر امریکہ میں مقیم معروف سیاسی و سماجی رہنما ء

سردار ظریف اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مرکزی رہنماء حمید لون بھی موجود تھے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں اور عام کشمیری عوام پر بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے ظلم و بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے،

بھارتی سکیورٹی ادارے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ،
انہوں نے مزید کہا کہ

بھارتی سکیورٹی ادارے بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کا پامال کرتے ہوئے نوجوانوں پر چھرے دار بندقوں سے حملے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک سینکڑوں نوجوان کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں،

کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہم آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک اس سنگین مسئلے کا تصفیہ نہ ہوجائے ۔

About The Author