نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دعا منگی اغوا کیس: کب کیا ہوا؟

چھ دسمبر کو زخمی حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سات دسمبر کو دعا منگی کے گھر پہنچے کی خبر آگئی

کراچی کے پوش علاقے سےسات روز پہلے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گھر پہنچ گئی۔ دعا منگی کےاغواء اور واپسی تک کئی موڑ آئے ۔

ہفتہ 30نومبر کی شب کورنگی کی رہائشی دعا منگی ۔ بہن اور دیگر دوستوں کے ہمراہ دوست حمزہ کی سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کے لئےڈیفنس خیابان بخاری پہنچی،

دعا منگی دوست حارث کے ہمراہ چہل قدمی کے لئے ماسٹر چائے کیفے سے نکلی تو اسی اثناء میں کار سوار اغواء کار آپہنچے،

حارث کو گردن میں گولی مار کر زخمی کیا اور دعا منگی کو زبردستی ساتھ لے گئے پولیس پہنچی اور حارث کو آغا خان اسپتال منتقل کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز اکٹھاکر نا شروع کیں۔

یکم دسمبر کی صبح چار بجے پولیس نے حارث کے والد کا بیان لے کر مقدمہ درج کرلیا۔اتوار کی صبح تک اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی خدمات حاصل کرلی گئیں،

پولیس حکام کو اتوار کی شام حارث کو ماری گئی نائن ایم ایم پستول کی گولی کا خول بھی مل گیا،اسی روز ماسٹر چائے کیفے کے تمام ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔

تفتیشی حکام نے واردات کے مقام واطراف کی جیو فینسنگ کا عمل بھی شروع کیا اور دعا کے اہلخانہ سے مظفر نامی نوجوان سے متعلق ملنے والی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری رکھی۔

دو دسمبرکی صبح تک واردات کے عینی شاہد رکشہ ڈرائیور کے بیان کے ساتھ خالد بن ولید روڈ سے ہنڈا سوک کار چھینے جانے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی۔

جس پرشبہ ظاہر کیا گیاکہ یہی گاڑی دعا منگی کےا غوا میں استعمال کی گئی ہوگی۔ تین دسمبر کو اغواء میں استعمال ہونے والی کالی گاڑی سے مشابہت رکھنے والی بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پولیس کو شارع فیصل سے لاوارث حالت میں مل گئی۔

چھ دسمبر کو زخمی حارث کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سات دسمبر کو دعا منگی کے گھر پہنچے کی خبر آگئی۔

About The Author