کراچی:
وزیراعلی اور آئی جی سندھ کے درمیان نئی سرد جنگ شروع ہوگئی۔ پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن میں غیرحاضری پر آئی جی سندھ کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
وزیراطلاعات سعید غنی کہتے ہیں کسی کو صوبے میں متوازی نظام یا حکومت نہیں چلانے دیں گے۔ وزیراعلی اور آئی جی سندھ کے درمیان نیا محاذ کھل گیا۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام صوبائی پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن اجلاس میں شریک کیوں نہیں ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی کی غیرحاضری پر قرارداد منظور۔ متن میں آئی جی سندھ کی غیرحاضری پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ
یہ پبلک سیفٹی کمیشن کا دوسرا اجلاس ہے ۔جس میں آئی جی پولیس شریک نہیں ہوئے۔انہوں نے وفاقی حکومت کی سیاسی میٹنگ کو اہمیت دی اور اس اہم اجلاس کو نظرانداز کیا۔شرکا نے قرار دادمتفقہ طور پر منظور کرلی۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کہتے ہیں کسی کو چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کے ذریعے صوبے میں متوازی نظام یا حکومت نہیں چلانے دیں گے۔ پبلک سیفٹی کمیشن اجلاس میں پولیس سے متعلق ایجنڈا ملتوی کرنا پڑا۔
ایجنڈے کے تحت گٹکے پر پابندی، مین پوری اور نارکوٹکس بنانے والوں کے خلاف کاروائی پر پیشرفت، سالانہ صوبائی پولیس پلان، ضلعی پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کا جائزہ لیا جانا تھا۔
شہید بے نظیر آباد یونیورسٹی کی طلبہ کا مسئلہ، محرابپور میں طالب علم پر تشدد اور پیر جو گوٹھ میں طالب علم کی خودکشی کے معالات پر بھی بات ہونا تھی
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،