دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گرھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گرھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن آج منایا جائے گا، یہ دن منانے کا مقصد انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،

1996 میں اقوام متحدہ نے ایک قراداد کے ذریعے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیاجس سے قبل یہ دن اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت منایا جاتا تھا

جو کہ ہوا بازی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے،


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحی ہے.

جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ سمیت ٹی ایچ کیوز، دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کیا.سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ضلع کے لوگوں کو علاج ومعالجہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،اسی طرح دور دراز کے دیہی علاقوں میں دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت اہم ہسپتال ہیں ان ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور یہاں بہتر ماحول مہیا کرنا اشد ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے. ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا.

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا. مریضوں سے علاج و معالجہ کی سہولیات کے بارے دریافت کیا.

اُنہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے،

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو مزید گرین اور خوبصورت بنانے کے لیے گرین بیلٹس قائم کی جائیں


کوٹ ادو

وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی اور ایم پی اے اشرف خان رند کے وعدے بے سود،سابقہ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے خطیر فنڈ سے بنایا جانے والا ریکسیو1122کا منصوبہ فعال نہ ہو سکا، استعداد کارموجودہ آلات بھی نہ دیے جا سکے،

ماہرعملہ بھی تعینات نہ کیا جا سکا،چند ڈرائیور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک محدود،عمارت کو تالے لگادیے گئے،متعدد بار روہی اور عوامی نشاندہی پر منتخب نمائندوں نے ہر بار وعدے کیے جو وفا نہ ہوپائے،آئے روز کے حادثات اور ریسکیو سروس نہ ملنے پر انسانی جانوں کا ضیاع،

سرکاری ایمبولینس سروس نہ ملنے پر لوڈر رکشوں کا استعمال معمول،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی اور ایم پی اے اشرف خان رند کے وعدے بھی بے سود ثابت ہو گئے،سابقہ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے خطیر فنڈ سے بنایا جانے والا ریکسیو1122کا منصوبہ فعال نہ ہو سکا،عمارت کو تالے لگا دیے گئے،

کوٹ ادو لگ بھک 17 لاکھ نفوس کی آبادی پر مشتمل مظفر گڑھ کی سب سے بڑی تحصیل ہے ایمرجنسی کی شرح یہاں ضلع بھر کی نسبت سے زیادہ ہے،آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں

جس سے متعدد قیمتی جانیں ہو چکی ہیں اسکی وجہ ریسکیو ٹیم کی سہولت کا نہ ہونا ہے،گزشتہ دور حکومت میں کوٹ ادو کے شہریوں کے دیرینہ مطالبہ پر ریسکیو 1122 کی عمارت کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر تو کر دی گئی

مگر آج تک فعال نہ ہو سکی جبکہ مذکورہ منصوبے کیلئے ریسکیو1122کی استعداد کار،موجودہ آلات فائر سیفٹی کے آلات سمیت کچھ بھی نہ دیا جا سکا جبکہ وہاں ماہرعملہ بھی تعینات نہ کیا جا سکا جبکہ چند ڈرائیور بھرتی کرلئے گئے ہیں

جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک چھوٹا سا کمرہ دے دیا گیا ہے جس میں صرف 11 اہل کار تعینات ہیں جو کہ تحصیل بھر کے لیے آٹے میں نمک کے برابر ہے اور انکی ذمہ داری بھی محدود ہے جوکہ صرف ہسپتال سے مریضوں کی منتقلی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں،

آئے روز کے حادثات اور ریسکیو سروس نہ ملنے پر انسانی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے جبکہ سرکاری ایمبولینس سروس نہ ملنے پر لوڈر رکشوں کا استعمال بھی معمول ہو گیا ہے، دوسری طرف عملہ اور آلات نہ ہونے پر عمارت کو تالے لگادیے گئے ہیں،

کوٹ ادوکی عوامی،سماجی،دینی وانسانی حقوق کی تمظیموں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ ریسکیو 1122کسی ہنگامی صوتحال سے نمٹنے کیلئے ایک فعال ادارہ بن چکا ہے جو ہر طرح کی ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی دکھانے میں ماہر ہے،

انہوں نے کہا کہ نئے پروجیکٹس کی تو امید نہیں پرانے پروجیکٹ تو فنکشنل کردیے جائیں، انہوں نے حاکم وقت سے پر زور مطالبہ ہے کہ کوٹ ادو کی عوام کیلئے بنائی گئی ریسکیو 1122 کی عمارت کو فوری فعال کیا جائے

اور بھرتی کاعمل مکمل کرکے فوری طور اسے چالو کیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی سنگین صورت حال سے نمٹا جا سکے۔


کوٹ ادو

پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے محنت کشوں،کسانوں،نوجوانوں اور استحصال زدہ طبقات کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے اپنے قیام سے آج تک ان طبقات کی معاشی نجات و خوشحالی کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں،

چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو سے بے نظیر بھٹو تک اور اب آصف علی رداری کی ناحق اور بلاوجہ قیداس بات کا اظہار ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کسانوں نوجوانوں کے حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرے گی،

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہور کی آزادی کاجو نعرہ لگایا ہے ہ آج زبانِ زدِ عام ہے اور جمہوری سوچ رکھنے والے ہر فرد کی سوچ کا ترجمان ہے،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پیپلز پارٹی انجنیئر بلال کھر،میاں امجد عباس قریشی،ڈویزنل جنرل سکرٹری آصف خان دستی،رانا عبدالعزیز اور تحصیل صدر مظہر خان کشک،

سٹی صدرعزیز بھٹی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہ ہ آج کے اس احتجاج کیذریعے سلیکٹد اور سلیکٹرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ان ناہلوں سے چھٹکارا دلوائیں،آصف علی زرداری اور باقی تمام اسیرانِ پیپلز پارٹی کو فی الفور رہا کیا جائے

ورنہ اس احتجاج کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیل جائے گا،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا قصور اتنا ہے کہ انہوں نے اس ملک کے آئین کو مکمل جمہوری کیا،اس ملک کی معیشت کوسامراجی چنگل سے نکال کر ایشیاء معیشتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے

جس کی وجہ سے سامراجی قوتوں کو آصف علی زرداری کے یہ کارنامے ایک آنکھ نہ بھائے اور آج انھیں غیر ملکی طاقتوں کی ایماء پر ایک مخصوص ٹولہ آصف علی زرداری پر دشنام طرازیاں کررہاہے،

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پاکستان کے کسان جو پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہیں انکے لیئے کھاد ڈیزل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور اسکے ساتھ اجناس کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے،

جب ملک کا کسان برباد ہوگا و ملک کی معیشت یسے بہتر ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ حکومت صرف آئی ایم ایف کی کاسہ لیسی کے سوا کچھ بھی نہیں،وہ سلیکٹڈ حکومت کو خبردار کررہے ہیں کہ

اگر کسانوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیااور گنے کا ریٹ 300روپے من گندم کا ریٹ 1600 روپے من کیا جائے ورنہہماری پارٹی ملوں اور حکومتی وزرا کا گھیراؤ کرے گی،بعد ازاں ایک احتجاجی ریلی پریس کلب سے شروع ہوئی

جسکی کی قیادت ضلعی صدر پیپلز پارٹی انجنیئر بلال کھر،میاں امجد عباس قریشی،ڈویزنل جنرل سکرٹری آصف خان دستی،رانا عبدالعزیز اور تحصیل صدر مظہر خان کشک نے کی،ریلی ریلوے چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی،

ریلی میں تحصیل انفارمیشن سیکرٹری رائے ثاقب پرہاڑ، ڈاکٹر یونس شاکر،قاسم شہزاد،ڈاکٹر مشاق،فضل گرمانی، اجمل ملانہ،علی اکبر کامریڈ،انجنیئر واصف،اویس بھٹہ،رانا سکندر،مہر امجد،عارف خان،محمود اصغر گدارہ،مظہرککو،

خلیل زرگر،عزیز بھٹی، فیصل عزیز،افضل بھٹہ،امتیاز طاہر ذوالفقار بلوچ، ماما نازی،عباس سرائی، رائے اعجاز پرہاڑ،چوہدری عالم، ذوالقرنین باجوہ،فارق بلوچ سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی


کوٹ ادو

چاہ چاندے والا موضع منہاں کے رہائشی غلام قاسم سانول مہر کی بیوی صغراں بی بی نے پریس کلب آکر بتایا کہ اس کے والدین 6سال قبل وفات پا گئے تھے

جن کا ملکیتی رقبہ34بیگھہ موضع منہاں میں موجود ہے،صغراں بی بی نے الزام عائد کیا کہ علاقہ کے کچھ بااثر لوگوں نے ملازم حسین نامی شخص کو میرے والد لعلو کا بیٹا ظاہر کرکے نادرا سے اس کا میرے والدین کے نام پر شناختی کارڈ بھی بنوالیااور اراضی اپنے نام کراکے جعلی انتقالات کے ذریعے رقبہ ہڑپ کرگیا ہے

جبکہ اسے والد کی وراثت سے محروم کردیا ہے صغراں بی بی نے کہا کہ وہ غریب خاتون ہے اور لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے،

ملازم جوکہ اس کا جعلی بھائی بن کر اس کی اراضی ہڑپ کر رہا ہے جس کی اس نے عدالت میں رٹ بھی دائر کی ہوئی ہے،

صغراں بی بی نے اعلیٰ حکام سمیت وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی اور ایم پی اے اشرف خان رند سے اپیل کی کہ تمام اراضی اس کے نام کرائی جائے

اور اسے وراثت سے محروم کرنے والے جعلی بھائی ملازم اور اس کا ساتھ دینے والے بااثر کے خلاف کاروائی کی جائے،بصورت دیگر وہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔


کوٹ ادو

فلور ملز کا فراڈی منیجر وکیل کی لاکھوں کی گندم ہڑپ کر گیا عادی چور محنت کش کے گھر سے 5 قیمتی بکرے چوری کر کے لے گئے درخت کاٹتے ہوئے درخت ایل لائن پر گرنے سے دھماکا ٹرانسفارمر جل گیا

درخت کاٹنے والوں کے خلاف ایس ڈی او واپڈا کی مدعیت میں مقدمہ درج غیر قانونی پٹرول ایجنسی مالکان کے خلاف کاروائی 2 ایجنسیاں سیل پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشی بار کونسل کے ممبر ثنائالحق نیرحمان فلورملز کے منیجر تنویر ساجد اور رحیم بخش ماچھی کے پاس گندم امانت رکھی جو کہ فروخت کرکے ہڑپ کرگئے

چوک سرورشہید کے علاقہ چک نمبر 580 ٹی ڈی اے میں عادی چور عالم بھٹی اپنے دیگر ساتھیوں ظہیر بھٹی اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ محمد احمد آرائیں کے گھر سے 5 بکریاں مالیتی ایک لاکھ کار میں ڈال کر فرار ہوگئے

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی قریشی نزد عباس والا میں اعجازاحمد پوڑا 2نامعلوم کے ہمراہ اپنے رقبہ سے درخت کاٹ رہے تھے کہ درخت کے لڑے ایل ٹی لائن کے اوپر گرے جس پر ایک پول ٹیڑھا ہو گیا

اور ایل ٹی لائن کی تاروں کی آپس میں ٹکرانے سے بستی قریشی میں لگا ٹرانسفارمر 50کے وی مالیتی4لاکھ جل گیا

پولیس دائرہ دین پناہ نے ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن محمد خالد کی مدعیت میں اعجازپوڑا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ ملک غلام یاسین نے تھانہ سناؤ اور تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف چھاپے مارے

اورنالہ سردار پرقائم محمدیوسف پھلرون کی ایجنسی اور موضع ہنجرائی دائرہ دین پناہ میں عبدالحفیظ چانڈیہ کی آئل ایجنسیاں سیل کرکے دونوں ایجنسی مالکان کے خلاف تھانوں میں استغاثے بھجوا دیئے

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے

About The Author