مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایف اے ٹی ایف کل پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا

وزارت خزانہ پاکستان اقدامات کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے

پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کیلئے اقدامات پر مفصل رپورٹ بھیج چکا ہے، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے،

رپورٹ میں دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، زرائع دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کی مکمل معلومات رپورٹ میں شامل،

کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی رپورٹ میں شامل، کالعدم تنظیموں کی جائیدادیں ضبطگی کی معلومات بھی رپورٹ میں شامل ہے،

جائیدادوں کے مالکان کے خلاف تحقیقات کی پیشرفت سے بھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کی جائیگی،

ذرائع وزارت خزانہ پاکستان اقدامات کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے،

%d bloggers like this: