دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں رواں سال 14پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں

کراچی کے کئی علاقوںمیں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے

سندھ میں گزشتہ سال صرف ایک جبکہ رواں سال پولیو کے چودہ کیس سامنے آچکے ہیں۔کراچی کے کئی علاقوںمیں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔سولہ دسمبر سے نئی پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایت ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔شرکا کو بتایا گیا کہ کراچی میں گڈاپ، گلشن اقبال، بلدیہ،

لانڈھی، سائیٹ ایریا، لیاقت آباد اور صدر ٹائون میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔ رواں سال سندھ میں چودہ پولیو کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے چھ کراچی اور آٹھ صوبے کے دیگر ڈویژن میں ہوئے ہیں۔کراچی میں رپورٹ چھ کیسز متاثرین کا تعلق گڈاپ،

اورنگی،لانڈھی،حیدرآباد،کوئٹہ اور ملتان سے ہے۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ صوبے میں دو لاکھ اور کراچی میں ایک لاکھ تہتر ہزار سے زائد بچے انسداد پولیو ویکسین پینے سے محروم رہ گئے ہیں۔

وزیراعلی نے دکھ اور غصے کا اظہار کیا کہ انسداد پولیو کی کوششیں کیوں نتیجہ خیز نہیں ہو رہیں۔ اپنی کوتاہیوں کی شناخت اور ان کی اصلاح کی جائے۔

سولہ دسمبر سے پولیو کے خلاف نئی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چورانوے لاکھ ستتر ہزار سے زائد بچوں کو ٖائیفائیڈ کی ویکسین لگادی گئی ہے۔

اس طرح ستانوے فیصد بچے ا س سے مستفید ہوچکے ہیں۔

About The Author