دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت آوارہ کتوں کے لئے پناہ گاہیں بنائے گی

جانوروں کی پناہ گاہ کیسے چلائی جائے گی اور وہاں کونسی سہولیات مہیا کی جائیں گی اس ضمن میں پالیسی بنالی گئی ہے

سندھ حکومت نے آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کے پروگرام کو وسعت دیتے ہوئےکراچی میں جانوروں کی سرکاری پناہ گاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

جانوروں کی پناہ گاہ کیسے چلائی جائے گی اور وہاں کونسی سہولیات مہیا کی جائیں گی اس ضمن میں پالیسی بنالی گئی ہے۔ سندھ میں آوارہ کتے ایک مسئلہ بن چکے ہیں ، حکومت سندھ نے آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے 50 کروڑ کی لاگت سے پروگرام شروع کیا ہے ۔۔

لاوارث اور بیمار جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے پناہ گاہ کا قیام بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے ، سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کے مطابق منصوبے کا پی سی ون تیار ہو چکا ہے ۔

پناہ گاہ کی تعمیر کے لئے جانوروں سے پیار کرنے والے مخیر شخص نے نادرن بائی پاس پر 30 ایکٹر زمین سندھ حکومت کو دی ہے ۔۔

پناہ گاہ میں جانوروں کا اسپتال اور ایک ہاسٹل بھی بنایا جائے گا ۔۔ روشن علی شیخ کا کہنا ہے کہ پناہ گاہ بنانے کا ایک مقصد شہریوں میں جانوروں سے محبت کا شعور بیدار کرنا بھی ہے ۔

About The Author