مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایشیئن ڈیویلپمنٹ بنک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی

اے ڈی پی آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کرنے کے لیے  مالی سال دو ہزار انیس بیس میں دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم فراہم  کرے گا۔

پاکستان کی ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کا اقدام ۔ بجٹ اسپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی ۔ قرضے سے پاکستانی کے بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوسکے گا

پاکستان کو آئی ایم ایف کی اصلاحات پر عمل درآمد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کرنے کا پھل مل گیا ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملکی معیشت میں  مزید بہتری کے لیے بجٹ اسپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ۔

قرضہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کے لیے آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل ویرنر لیپیچ (Werner Liepach) کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے ۔

بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم سے پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ غیر یقینی سیاسی اور عالمی معاشی حالات کے باعث  دو ہزار اٹھارہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں کمی  سے ملکی معیشت کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

اے ڈی پی آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کرنے کے لیے  مالی سال دو ہزار انیس بیس میں دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم فراہم  کرے گا۔

%d bloggers like this: