دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگار وں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

عوام کے جان ومال ، عزت آبرو اور آذادی کا تحفظ یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،سید امتیاز شاہ

ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال ، عزت آبرو اور آذادی کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کے ہر سپاہی کی اولین ذمہ داری ہے،ہم عوام کے حاکم نہیںبلکہ نوکر ہیں ،غیر قانونی کام اور کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،معززین ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں لیکن قانون سے بالاتر کوئی نہیں ،سفارشی کلچر کا جڑ سے خاتمہ کریں اور کسی بھیصورت قانون شکن عناصر کی سفارش ہرگز قبول نہیں کی جائے گی ۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈیرہ میرا اپنا شہر ہے یہاں طویلعرصہ میں اپنے فرائض کی بجاآوری میں گزارا ،ڈیرہ کے لوگ انتہائی محبت کرنے والے پرامن اور صاف گو ہیں انہوں نے ہمیشہ باہر سے آنے والوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔ڈیرہ کے حالات اب پہلے کی نسبتبہت بہتر ہوگئے ہیں اور ڈیرہ شہر کی رونقیں اب دوبارہ بحال ہوچکی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دو چیزیں امن وامان اور شخصی آزادی کو متاثر کرتی ہیں ایک بدامنی اور دوسرا سماجی جرائم جن میں منشیات فروشی ،جواء،قحبہخانے اور سودکاروبار انتہائی اہم ہیں اس کے خاتمے میں جتنی میری ذمہ داری ہے اس سے کہیں زیادہ ذمہ داری میڈیا پر عائد ہوتی ہے ۔عوام کے تعاون کے بغیر کبھی بھی کامیابی ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہمیں یقین دلاتا ہوں کہ عوام کی خدمت کے لئے ہم موجود ہیں ڈیرہ اور ٹانک کے اضلاع کی بہتری بھلائی اور جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے میں کوئی کسر نہیںچھوڑی جائے گی ۔ انہوںنے میں واضح کرنا چاہتاہوںکہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی ، غفلت اور لا پرواہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ کرپشن ، بد عنوانی ، اختیارات سے تجاوز، شہریوں سے بد تمیزی اور بدسلوکی کے مرتکب افسران واہلکاروںکے خلاف زیرو ٹالریننس کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جائےگا اور ایسے افسر و اہلکار کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پولیس کو عوام دوست بنانے اور پولیس کے امیج کیبہتری کیلئے کوشاں ہوںاورہم ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جن کی بدولت پولیس کا امیج عوام میں خراب ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ محنت ، ایمانداری، شرفا سے نرم گفتاری، فرض شناسی اور ٹیم ورک کےذریعے ہم سب مل کرعوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کو مقدم رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے گا اور اس مقصد کیلئے اللہ پاک کے سواکسی سے نہ ڈرا جائے۔ میرے دروازے ہر خاص وعام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں کوئی بھی ان کے ساتھ براہ راست رابطہکرسکتاہے۔



کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایگزیکٹیو آفیسر مجاہد شاہ صاحب نے کو کھلی کچہری منعقد کی جس میں کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر نے ملازمین کو ”گرین اینڈ کلین کینٹ“کے بارے میںمطلع کرتے ہوئے ان کو اس بات کی تلقین و تائید کی کہ ملازمین کینٹ کے رہائشیوں کی خدمت کرنے اور کینٹ کو خوبصورت بنانے میں اپنی کاوشوں کو مزید تیزی سے عمل میں لائیں اور کینٹ ایریا کو ایک مثالیکینٹ بنانے میں ڈی جی ایم ایل اینڈ سی ڈائریکٹر پشاور ریجن اور سی ای او ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایت پر عمل کریں ۔دریں اثناءملازمین سے موصول ہونے والی گزارشات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے قابل عملگزارشات پر قوانین کی روشنی میں احکامات جاری کیے۔



انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور مزدا ٹرک میں خوفناک تصاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )تھانہ یونیورسٹی کی حدود انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور مزدا ٹرک میں خوفناک تصاد، مزدا ٹرک کا 26 سالہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کےسپرد کردی گئی ،آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے آئل ٹینکر ڈرائیو رکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مزدا ٹرک سامان لانے کے لئے سرائے نورنگ سے ڈیرہ غازیخان جارہا تھا کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود انڈس ہائی وے پر ابھایا پل کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے وہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتارآئل ٹینکر کے ساتھ ٹکرا گیا جس کےنتیجے میں مزد ا ٹرک کا ڈرائیور 26 سالہ فہیم اللہ خان ولد محمد ناصر شاہ قوم مروت سکنہ نقیب آباد سرائے نورنگ لکی مروت موقع پر جان بحق ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ،آئل ٹینکر کا ڈرائیو رموقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیو رکے خلاف مقدمہ درج کرلیا


: شادی شدہ خاتون نے زہر پی کر موت کو گلے لگا لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفر آباد کالونی میں 35 سالہ شادی شدہ خاتون نے زہر پی کر موت کو گلے لگالیا ،خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے واقعہ کیرپورٹ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفرآبادکالونی ڈیرہ میں شادی شدہ 35 سالہ خاتون نے گھر میں زہریلی دوائی پی لی جس سے اس کی حالتخراب ہوگئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکی اورچند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گئی ۔خاتون کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہعلاج کے لئے گزشتہ دو ماہ سے ان کے گھر پر رہائش پزیر تھی جہاں پر اس کا علاج جاری تھا ۔گزشتہ روز اس کی بیٹی نے مطالبہ کیا کہ مجھے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملایاجائے میں اس سے معافی مانگنی ہے ۔رات کو اچانک اسے قے شروع ہوئی تواس کے پاس پہنچے تو اس کے قریب ہی جوئیں مارنی والی زہریلی دوائی کی پڑیاں پڑی تھیں ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔


: موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان مقدمہ سے بری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان کو راضی نامہ کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ملزمان کی جانب سے خیالمحمد خان شیرانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس نے موٹرسائیکل میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرکے پانچ ملزمان جابر ،تنویر ،بلال ،ہارون اور شفیق ساکنان لکھرا کوگرفتارکرلیا جو کہ بعد ازاں ضمانت پر رہا ہونے میں کامیاب ہوئے ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزمان کا مستغیث فریق اکرام خان کھیارہ کے ساتھ راضی نامہ طے پاگیا ۔عدالت نے راضی نامہ کی بنیاد پر ملزمان کو موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔


: ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشونش کی ادائیگی کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ کے جسٹس جناب سید عتیق شاہ اور جسٹس جناب صاحبزادہ اسد اللہ خان پر مشتمل دورکنی بینچ نے90 سے زائد ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو فوری طور پر گروپانشورنس کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے۔پٹیشنرز کی جانب انور خان یوسفزئی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ وسابق ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ نے عدالت میں دلائل پیش کیے ۔درخواست گزار 90 سےزائد ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشنز دائر کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق گروپ انشورنس کی ادائیگی صرف اور صرف دوران سروس دفات کی صورت میں ادا کی جاتی ہے جبکہ ریٹائرڈملازمین کی تنخواہ سے گروپ انشورنس کی مد میں کٹوتی ہوتی ہے لہذا جی پی فنڈ کی طرح یہ بھی ان کی اپنی جمع شدہ رقم ہے لہذا یہ بھی انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد اداکی جائے ۔عدالت نے درخواست گزارریٹائرسرکاری ملازمین کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ان کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے حکومت کو انہیں گروپ انشورنس کی تمام رقم کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے جس سے ریٹائرڈ ملازمین میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ہے


: سوچے سمجھے بغیر ضابطہ دیوانی ترمیمی ایکٹ 2019 منظور کیاگیا ملک طاہر وسیم ڈیال ایڈووکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )خیبر پختونخوا بارکونسل کے ممبر وسابق صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ ملک طاہر وسیم ڈیال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے ممبران کی جانب نہایت عجلت میں قانون کیپیچیدگیوں اور باریکیوں کو سمجھے بغیر ضابطہ دیوانی ترمیمی ایکٹ 2019 منظور کیاگیا جس سے عوام کی مشکلات اور مسائل میں مذید اضافہ ہوگیا ہے۔وہ اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نےکہا کہ بغیر قانون کو سمجھے اس ترمیم سے غریب عوام کے مقدمہ حل ہونے کی بجائے ان پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے اور انہیں انصاف کی فراہمی کے حصول میں سہولت کی بجائے رکاوٹوں کو سامنا کرنا پڑرہاہے ۔غریب سائل جو کہ ایک وکیل کی فیس بمشکل ادا کرسکتا ہے وہ اہل کمیشن کی بھاری فیس ادا کرنے کا کیسے متحمل ہوسکتا ،ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان جیسے غریب اور پسماندہ ضلع کےلوگ جو محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اس ترمیمی ایکٹ کے ذریعے ان کے مسائل اور پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہ اس ترمیمی ایکٹ پر بارکونسل اور وکلاءکو شدیدتحفظات ہیں کیونکہ جب کسی قانون میں ترمیم کی جاتی ہے تو بارکونسل ، وکلاءکی رائے اور مفصل بحث مباحثے کے بعد تجویز دی جاتی ہے جبکہ قانون سے نابلد ممبران اسمبلی نے اپنے ایوانوں میں بیٹھ کر ایک انتہائینامناسب بے بنیاد اور غلط ترمیم کی ہے جس سے پورے صوبے کے وکلاءسراپا احتجاج بن گئے ہیں اور آئے روز ہڑتال کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کروایا جارہاہے ۔ غریب وکلاءکا پورا اپیل کا فورم ختم کردیاگیا ہے،انہوںنے کہا کہ صوبائی بارکونسل آئندہ جنرل باڈی اجلاس میں لائحہ عمل بنائے اور پورے ملک کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا ۔انہوںنے کہ اس اہم مسئلہ پر چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلی عدلیہ کے ججز از خودنوٹس لیں ہائی کورٹ کو خود نوٹس لینا چاہیے


 ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبر پختونخواکے جنوبی اضلاع کے دورے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبر پختونخوا میرعالم خان نے چارج سنبھالنے کے بعد سوات سمیت جنوبی اضلاع کے دورے کئے۔ میرعالم خان نے گذشتہ دن اچانک بغیر شیڈول جنوبیاضلاع کوھاٹ، کرک،ضلع بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے مختلف نادرا سنٹرزپر چھاپہ مارا اور وہاں عوام سے ملاقاتیں کیں۔ تمام سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ نادرا آفسمیں موجود افراد سے ملاقاتوں کے بعد ڈائریکٹر جنرل نادرا نے شناختی کارڈ بنانے والوں سے نادرا دفاتر میں سہولیات اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ۔ جس پر صارفین نے نادرا حکام پر اعتماد کا اظہارکیا۔ ڈی جی نادرا میرعالم خان نے تحصیل پہاڑپور کا اچانک دورہ کیا وہاں پر کسمٹرز سے ملاقات کی شناختی کارڈ بنانے والے افراد کوڈی جی نادرا خیبر پشتونخوا نے کسٹمرز کو اپنے ذاتی موبائل نمبر دیتے ہوئے کہاعوام نادرا آفس اہلکاروں سے کوئی قسم شکایت کی صورت میں ان سے براہ راست ان کے ذاتی موبائل نمبر پر رابط کرسکتے ہیں۔انہوں نے تمام نادرا سنٹرز اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہخواتین اورباالخصوص عمررسیدہ مرد خواتین کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے کسی قسم کی عوامی شکایات نہیں ملنی چاہئے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ڈی جی نادرا خیبر پشتونخوانے تحصیل کلاچی ،تحصیل درابن کلاں،تحصیل پہاڑپور۔کے بعد انہوں نے ضلع ٹانک نادرا سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ عوامی حلقوں سے ملاقاتیں کرکے نادرا خیبر پشتونخوا کو عوام میں مزید پذیرائی ملے موجودہ ڈی جینادرا خیبر پشتونخوا کہ اچانک بغیر پروٹوکول آمد نادرا سنٹرز کا وزٹ ایک خوش آئندہ اقدام ہے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان عوامی حلقوں نے ڈی جی نادرا خیبر پشتونخوا کا وزٹ کو خوش ائند اقدام قراردیا جبکہ دوسریجانب عوام نے کہاکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ملحقہ تحصیلوں میں نادرا سنٹرز کہ عملہ عوام کے ساتھہ خوش اخلاقی سے پیش آنے کا عمل ہمارے ضلع کا اعزاز ہے ۔


 ووٹر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں ووٹر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ریجنل الیکشن کمشنرڈیرہ محمد طارق نے کی جبکہ قائمقام ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نور عالم خان محسود مہمان خصوصی تھے۔ طارق خان، نور عالم خان محسود، حیات اللہ خان مروت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور شیخ محمد بلال ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اپنےخطابات میں کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال مستحکم و مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔ ووٹ کا اندراج الیکشن میں میں کرایا جاسکتا ہے جبکہ ووٹ کے استعمال کیلئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنوانا لازم ہے، شناختیکارڈ بننے سے ووٹ کا اندراج از خود ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و ترقی، خوشحالی اور سیاسی استحکام کیلئے ووٹ کا درست استعمال ناگزیر ہے اس لئے 18سال یا زائد عمر کے مردو خواتین کمپیوٹرائزڈ قومیشناختی کارڈ ضرور بنوائیں اور اپنے ووٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ کا اندراج کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ تقریب میں طلباءو طالبات کےمابین ووٹ کی افادیت و اہمیت کے سلسلہ میں تقریری مقابلہ بھی کرایا گیا جس میں احسان احمد سیال نے اول، عرفان مزمل نے دوسری اور عائشہ مظہر قریشی نے تیسری جبکہ اقصیٰ جاوید نے چوتھی پوزیشن حاصلکی۔ تلاوت و نعت خوانی کی سعادت محمد روف اور احمد سعید نے حاصل کی۔ تمام طلباءو طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ جج کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی شاہ نے جبکہ سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری دین محمد ابوالمعظم ترابی نے سرانجام دی۔ ڈی اے آئی کے رابطہ کار ساجد خان مروت اور انکی ٹیم نے بھرپور تعاون کیسات شرکت کی۔


سکول وسٹاف وین سے گیس سلنڈرہٹا لیے جائیں ،صداقت اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )سیکرٹری آر ٹی اے ڈیرہ اسماعیل خان صداقت اللہ نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے تمام پرائیویٹ سکول مالکان کو آگاہ کیا جارہاہے کہ وہ فی الفور طلباءاور سٹاف کو لانے لے جانے والی ٹرانسپورٹ سے گیس سلنڈرہٹا لیں، کسی سکول کی گاڑی میں گیس سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔ سیکرٹری آر ٹی صداقت اللہ نے کہا کہ طلباءکو سکوللانے اور لے جانے والی ٹرانسپورٹ پر طلباءکے بیگ لٹکانے اور طلباءکو چھتوں پر بیٹھانے کی سختی سے ممانعت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندوں سے بھیمشاورت ہوگی۔ انہوں نے تمام پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو مطلع کیا کہ وہ ان احکامات پر فی الفور عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر مروجہ قوانین کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریکڈاﺅن کیا جائے گا


پولیس افسران میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں 07پولیس افسران میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔جنھوں نے تھانہ کینٹکی حدود میں نیو بنوں چونگی چیک پوسٹ پر مسافروں سے بھری مسافر بس جو پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی ،میں صبح08بجے تیل کی ٹینکی کے زور دار دھماکے کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ،اس دوران ان پولیسافسران نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بس کی کھڑیوں اور دروازوں سے مسافر بس میں مو جود خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو باہر نکال کر محفوظ بنایا ۔پولیس چیک پوسٹ میں موجود پانی کی مشین اور ریت کیمدد سے آگ پر 20منٹ کے اندر قابو پایا۔ا س حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے کہا ہے کہدرپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔انسداد جرائم، استحکام امن ،تحفظ عامہ، قانون و انصاف اور میرٹ کی بالا دستی مطمع نظر ہو تو پوریپولیسنگ کے مطلوبہ ا حداف حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ جان ہتھیلی پر رکھ کر پیشہ ورانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانان کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائےگی۔ڈی پی او ڈیرہ نے واضح کر دیا ہے کہ قانون و انصاف اورمیرٹ کی بالا دستی سے قطع نظر کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں لہٰذاپولیس افسران خوف خدا کو دل میں رکھتے ہوئے تمام معاشرتی تضاد ات اور وابستگیوںسے با لا تر اپنے پیشہ وارانہ فرائض عین وابستہ عوامی تعلقات کے مطابق اد ا کریں۔انھوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ فیلڈ ورک میں عوام کے ساتھ قریبی روابط استوار کریں اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے کسیبھی موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔اپنی تمام توانائیاں صرف اور صرف انسداد جرائم ،امن و امان کے قیام اور عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائیں۔ڈی پی او ڈیرہ نے انعامپانے والے پولیس افسران کو اس بات کا باورکرایا کہ پولیس فورس میں موجود ہ سزا و جزا ءکے عمل کو اس کی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ہر رینک کے پولیسافسران و اہلکاروں کی ہر فارم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کام چور اور فرائض منصبی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو محکمہ سے نکال باہر کر کے ان کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جائے گا۔بہترین کارکردگی کی بنیاد پر نقد انعام اور اسناد پانے والے پولیس افسران میں چیک پوسٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل عبدالرزاق ،کانسٹیبل محمد عمران ،کانسٹیبل محمد شعیب ،کانسٹیبل سمیع اللہ ،کانسٹیبل محمد نذیر، کانسٹیبل رئیساور کانسٹیبل محمد رضوان شامل ہیں۔


ڈیرہ پولیس کے حوصلے بلند اور جذبے جوان ہیں۔ ڈی پی او

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )ڈیرہ پولیس کے حوصلے بلند اور جذبے جوان ہیں۔ ڈی پی او،جرائم کی بیخ کنی کے لیے ڈیرہ پولیس پر عزم ہے، ٹریفک کا نظام بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔کیپٹن(ر)واحدمحمود،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے کہا ہے کہ ڈیرہ پولیس کے حوصلے بلند اور جذبے جوان ہیں ۔ جرائم کی بیخ کنی کے لیے ڈیرہ پولیس پر عزم ہے ، ٹریفک کا نظام بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیجا رہی ہے ، جذبہ خدمت خلق اور عوام دوست پالیسی ڈیرہ پولیس کا طرہ امتیاز ہے، خوف خدا دل میں رکھ کر ہم اپنے مقاصد میں سرخ رو ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پولیس کا مورال بلند ہے اور پولیس ڈیرہکو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ عوام کے تعاون سے جرائم کی بیخ کنی کر دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کےفاصلے ختم ہو چکے ہیں۔ اب عوام ہمیں اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کریں تاکہ ان مشوروں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اصلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک کا نظام درست کرنے کے لیےسنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں اورہم نے مہذب شہر منظم ٹریفک مہم چلانے کا آغاز کیا ہے ۔ جرمانوں کی بجائے ٹریفک نظام کی بہتری پر توجہ دی جار ہی


ظلم جاری ،بغیر پیشگی اطلاع روزانہ کی بنیاد پر نو گھنٹے بجلی بند رہنا معمول

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )محکمہ واپڈا کا ڈیرہ کے عوام پر ظلم جاری ،بغیر پیشگی اطلاع روزانہ کی بنیاد پر نو گھنٹے بجلی بند رہنا معمول ،کاروبار زندگی متاثر ،دوکاندار ہاتھ پر ہاتھ رکھے مایوسی کا شکار ،بچوں کے لئے روزیکا دارومدار بجلی پر ہے جو کہ ہونے کی وجہس ے کاروبار زندگی تباہ ہوگئے ،دکانداروں کے تاثرات ،تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا ڈیرہ کی بے حسی نے عوامی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔بغیر کسی اطلاع کے روزانہکی بنیاد پر نوگھنٹے کی لوڈشیڈنگ دورانیہ جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری حضرات خاص کر وہ دکانداروں کے مطابق صبح دکان پر آتے ہیں تو ٹھیک آٹھ بجے بجلی بند کردی جاتی ہے جو کہ تھوڑی دیرکے لئے آنےکے بعد سارا دن غائب رہنا روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبارزندگی پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے متاثر تھا محکمہ واپڈا نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے ۔بے روزگاری میں دن بدناضافہ ہوتا جارہاہے جس کی وجہ سے گھریلو ضروریات زندگی کی اشیاءپورا کرنا مشکل ہوگیا ہے اور زندگی دن بدن مشکل ہوتی جارہی ہے ۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں محکمہ واپڈا کی غلطپالیسیوں کا فوری نوٹس اور لوڈشیڈنگ کا تدارک کیا جائے ۔


گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو سخت پریشان کررکھا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )ڈیرہ شہر میں سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو سخت پریشان کررکھا ہے ،صبح اور شام کے اوقات ناشتہ ،کھانے وغیرہ کے لئے گیس کی فراہمی انتہائی کم ہوجانےپر خواتین کو سخت مسائل کا سامنا ہے جبکہ تندروں پر رش میں زبردست اضافہ ہوجاتا ہے ۔شہر کے بعض علاقوں میں گیس پریشر کا عرصہ دراز سے مسئلہ چل رہا ہے جو محکہ گیس کی ذرا سی توجہ سے ٹھیک ہوسکتا ہے لیکنشہریوں کی کوششوں کے باوجود محکمہ اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں ۔دوسری جانب حکام تصویریں بنوانے اور زبانی جمع خر چ میں مصروف ہیں عملی طو ر پر کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔


کامیاب جوان پروگرام شروع نہ ہوسکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )کامیاب جوان پروگرام شروع نہ ہوسکا ،درخواستیں دینے والے انتظار کی سولی پر لٹک گئے ،قرضہ کی امید پر کام شروع کرنے والے پریشان دیکھائی دینے لگے ۔تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نوجوانوں خصوصاًخواتین کو کاروبار کے لئے قرضہ جات دینے کے لئے شروع کیے گئے پروگرام کامیاب جوان کی اب تک ڈیرہ اسماعیل خان میں لانچنگ نہیں ہوسکیہے اور قرضی جات کے لئے درخواستیں دینے والے ہزاروں نوجوان انتظار کی سولی پر لٹک گئے ہیں ۔دوسری طرف کئی نوجوانوں نے بتایا کہ ہم نے مقامی افراد سے قرض لے کر کاروبار شروع کیا اور اس کو مزیدبڑھانے کے لئے کامیاب جوان پروگرام میں اپلائی کیا لیکن دو ماہ سے زیادہ گزرگئے کوئی جوا ب نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ہمارے کاروبار بند ہورہے ہیں ۔شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت عوامی فلاح کےمنصوبے ہی بناتی ہے ان پر عمل درآمد کروانے میں کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔نوجوانوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے درخواست گزاروں کو بلا سود قرضہ جات فراہم کرکےکاروبار کرنے اور اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے میں مدد کی


خشک میوہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے، بڑھتے نرخوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ موسم سرما میں ڈرائی فروٹ متوسط طبقے کی پہنچ سے کوسوں میل دوررہے گا۔تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی جہاں مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں ان کے نرخ بھی بے تحاشا بڑھ گئے ہیں جس کے باعث متوسط طبقہ ڈرائی فروٹ خریدنےکی سکت نہیں رکھتا، سردیوں میں صرف دور سے ہی خوش میوہ جات کی زیارت کی جارہی ہے، اخروٹ، چلغوزے، کاجو سمیت دیگر خشک میوہ جات دکانوں کی رونقیں بڑھا رہے ہیں۔ سرد ہوائیں چلتے ہی خشکمیوے کھانے کو سب کا جی للچاتا ہے مگر دام پوچھتے ہی جیب ساتھ دینے سے انکار کر دیتی ہے۔شہری مہنگائی کیوجہ سے ڈرائی فروٹ تو درکنار فروٹ کا استعمال بھی چھوڑ چکے ہیں۔شہریوں نے حکومت وقت سےمہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



پودے لگا کر لاوارث چھوڑ دیئے، لاکھوں، کروڑوں روپے ضائع ہونے کا اندیشہ،

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ ) سرکل روڈ ڈیرہ کے وسط میں قائم گرین بیلٹ عدم توجہی کا شکار، متعلقہ محکموں نے پودے لگا کر لاوارث چھوڑ دیئے، لاکھوں، کروڑوں روپے ضائع ہونے کا اندیشہ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت سرکلر روڈ کے وسط میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے گئے، آغاذ میں متعلقہ محکمے پودوں کوپانی اور رکھوالی کرتے دکھائی دیئے،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پودوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس کیوجہ سے لاکھوں روپے مالیت کے پودے سوکھ چکے ہیں اور سرکلر روڈ کے وسط میں اوشہر کے دیگر علاقوںبنائی جانے والی گرین بیلٹ اجاڑ جنگل کی منظر کشی کر رہی ہے، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی اور نالائقی کیوجہ سے لاکھوں روپے کے پودے ضائع ہو رہے ہیں، جبکہ بعض مقاماتپر دکاندار پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی دینے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت بھی کر رہے ہیں، جس کیوجہ سے گرین بیلٹ خوبصورت نظر آتی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو لگائےگئے پودوں کی حفاظت اور پانی دینے کی زمہ داری سونپی جائے تاکہ گرین بیلٹ سے شہری کی خوبصورت میں اضافہ ہو سکے۔


خشک سردی میں اضافے کے ساتھ ہی ناک، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )ڈیرہ میں خشک سردی میں اضافے کے ساتھ ہی ناک، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا، بڑے و چھوٹے تمام عمر کے افراد بڑی تعداد میں وبائی امراض میں مبتلا ہو نے لگے،تفصیلات کے مطابق خشک سردی کیوجہ سے گلے کی خرابی، نزلہ، زکام، کھانسی کے ساتھ بخار کی علامات ظاہر ہونے پر مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے کلینکوں پرمریضوں کا رش لگ گیا، جس کیوجہ سے نیم حکیم وعطائیوں کے کام میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے، دوسری جانب حکومت اور محکمہ صحت نے عطائیوں کی روک تھام کیلئے خاطر خواہ اقداما ت نہیں اٹھائے جس کیوجہ سے سادہ ان پڑھ افراد عطائیوں کا شکار بنرہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ خشک موسم اور بے جا آلودگی سمیت ٹھنڈے پانی اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال سے ناک، کان، گلے کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انبیماریوں کا شکار چھوٹے بچے اور بوڑھے زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا والدین بچوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی نہ برتیں۔ بچے، بوڑھے، جوان مرد و خواتین فوری طور پر ٹھنڈے پانی، کولڈ ڈرنکس، کھٹے مشروبات، چٹ پٹی وتلی ہوئی اشیاء، غیر معیاری بناسپتی گھی وغیرہ کے استعمال کو ترک کر دیں۔ نزلہ اور زکام کی صورت میں گرم پانی کے غرارے اور گرم مشروبات کاا ستعمال مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں، بڑوں، بوڑھوںمیں سانس لینے میں مشکل پیش آئے تو بھاپ لینا مفید ہوتا


:پولیس میں خوشامد کلچر کی شامت آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ ) پولیس میں خوشامد کلچر کی شامت آگئی اور آئندہ کوئی ماتحت کسی افسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا، کسی کو عالی جاہ کہا جائیگا نا عالی مرتبت پکارا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پولیسافسران کو جاری مراسلے میں خبردار کیا گیاہے کہ آئندہ کوئی جونیئر افسر کسی سینئر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افسران کے لیے خوشامدی الفاظ یعنی حضور کا اقبال بلند ہو، عالی جاہ، عالیمرتبہ، عالی جناب اور حضور کہنے پر پابندی ہو گی۔مراسلے کے مطابق جونیئرز کے لیے پولیس دربار کا لفظ بھی استعمال نہیں ہو گا بلکہ اسے اب میٹنگ یا اجلاس کہا جائے گا۔نئے اصول و ضوابط کے تحت پولیسافسران اور ملازمین کے ذاتی مسائل کی شنوائی ہر جمعرات کو ریجنل آفس میں ہوگی، جس کے لیے دو دن پہلے درخواست ریجنل آفس بھجوائی جائے گی۔علاوہ ازیں جونیئر افسران اور شہداءکے بچوں کی شادی میںایس پی یا ڈی ایس پی عہدے کا افسر لازمی شریک ہوگا۔


حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو ریٹا ئر کرنے کا فیصلہ کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو ریٹا ئر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2019تیار کرلئے، سرکاری ملازمین کیلئےریٹائرمنٹ کی 60سال کی عمر کا تحفظ ختم ہوگا۔ذرائع کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین قبل از وقت ریٹائر کئے جائیں گے، ملازمین کو ریٹائر کرنے کے حوالے سے شو کاز نوٹس جار ی کیا جائےگا۔ذرائع نے بتایاکہ سرکاری ملازمین کیلئے تین مختلف ریٹائرمنٹ کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی گئی ، گریڈ ایک سے 16تک ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ،گریڈ 17سے19تک ملازمینکیلئے الگ ریٹائرمنٹ کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ، گریڈ 20سے 22کے ملازمین کیلئے بھی ریٹائرمنٹ کمیٹی بنے گی ،ریٹائرمنٹ کمیٹیاں ریٹائر کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق ریٹا ئر کئے جانے والے ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی ادا کی جائے گی۔


ٹیکس سے بچنے کے لئے ڈاکٹروں نے فیسوں میں کمی کرنا شرو ع کر دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )ٹیکس سے بچنے کے لئے ڈاکٹروں نے فیسوں میں کمی کرنا شرو ع کر دی ہے جبکہ نجی ہسپتالوں ،کلینک ، ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے ملازمین سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ،محکمہ ایکسائز کے جانب سے مختلف ہسپتالوں کے ڈائریکٹر فنانس کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ،جس میں کہا گیاہے کہ ان ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کی مد میں کٹوتی کی جائے ذرائع نے بتایا ہے کہشہر کے مختلف مقامات پر پریکٹس کرنے والے پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسو سی ایٹ پروفیسرز، رجسٹرار، سرجن نے اپنی فیسوں میں کمی کرنا شروع کردی ہے ، ڈاکٹروں نے اپنی فیسیں 500سے بڑھا کر

2000روپے کردی تھی ایف بی آر کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر 100 سے زائد ڈاکٹروں کو پہلے مرحلے میں نوٹس بھیجوا ئے جا چکے ہیں۔


کروڑوں روپے کے اخراجات ،پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے، رواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشنسینٹرکے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے 18 ماہ کے بچے اور لکی مروت کی تحصیل لکی کے چار ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان بچوں کے فضلہ کےنمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جہاں تفصیلی تجزیے کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے یو ں رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 94 جبکہخیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی ہے۔صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس سے خطابکرتے ہوئے کوارڈینیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانے ضروری ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ 16 دسمبر سے صوبے بھر میں انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی مہم کے دوران پولیو ٹیموںکے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچائے، انہوں نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو کے قطرے پلائیں بغیر پولیو کا مکملخاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔


: ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے کرائے نامے جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ 127.14روپے سے کم کرکے نرخ 124.74روپے مقرر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خانسمیت صوبے میں مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے فی مسافر فی کلومیٹر نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔ جس کے تحت فلائنگ کوچز/ منی بسیں 1.40 روپے ، اے سی بسیں1.60 روپے،عام بسیں1.25 روپے اور لگڑری بسیں 1.35 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرائے وصول کریں گی۔نئے کرایہ نامے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور کیلئے فلائنگکوچز/ منی بسیں470 روپے، اے سی بسیں538 روپے، عام بسیں420 روپے اور لگڑری بسیں454 روپے ،فی مسافر کرایہ چارج کرینگی۔اس کے علاوہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباءنابینا و دیگرمعذور افراد اور 60برس سے زائد عمر کے بزرگ افراد کیلئے اصل کرایوں پر پچاس فیصد موجودہ رعایت بھی جاری رہے گی جبکہ ائیر کنڈیشن سسٹم کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ وصول کیاجائے گا۔اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


سی ایس ایس امتحان کیلئے حد عمر میں کمی کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )سی ایس ایس امتحان کیلئے حد عمر میں کمی کرنے کا فیصلہ ، امتحان دینے کے خواہش مندوں کیلئے اب حد عمر 30 برس کی بجائے 28 برس ہوگی، سرکاری ملازمین کیلئے بھی حد عمر 32 سالسے کم کر کے 28 سال کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر میں دو سال کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے سی ایس ایس امتحان کیلئےدرخواست گزاروں کی حد عمر میں 2سال کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے کم کر کے 28 سال کر دی جائے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سرکاریملازمین کے سی ایس ایس امتحان کیلئے بھی عمر کی حد میں 4 سال کمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سی ایس ایس امتحان کیلئے سرکاری ملازمین کیلئے عمر کی حد 32 سال سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویز دی گئیہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سی ایس ایس کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ایس ایس کا نام تبدیل کر کے سینٹرل سروسز آف پاکستان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سئنس اور سوشل سائنس امیدواروںمیں نمبروں کا فرق ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ غور کیا جا رہا ہے کہ امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرسنٹائل سکور کا نظام متعارف کروایا جائے۔ جبکہ پسماندہ علاقوں کے امیدواروں کیلئےامتحان میں سپیشل کوٹہ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سپیشل کوٹہ صرف ڈومیسائل کے بجائے تعلیمی بیک گراو¿نڈ پر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان تمام تجاویز کی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے


ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ )کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 155 روپے15 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مزید گراوٹ دیکھی گئی ۔ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے15 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میںامریکی کرنسی میں تنزلی دیکھی گئی، ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا،دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس 481.79 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 40 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔ تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس

487.79 پوائنٹس بڑھ گیا، انڈیکس میں تیزی کے باعث پانچ حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 39800، 39900، 40000، 40100، 40200 کی حدیں شامل ہیں۔پورےکاروباری روز کاروبار کے دوران 1.2 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 24 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، حصص کی مالیت میں 70 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس کاروبارکے اختتام پر 481.79 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40270.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ بین الاقوامی اداروں کیطرف سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں ہیں، موڈیز، بلومبرگ سمیت دیگر اہم بین الاقوامی اداروں کی طرف سے ملکی سٹاک مارکیٹ کے بارے میں مثبت خبریں تیزی کو پروان چڑھ رہی ہیں،

غیر یقینی سیاسی صورتحال کا خاتمہ اور ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہتری کی خبریں آئندہ چند روز میں مزید تیزی لا سکتی ہیں۔

About The Author