کراچی میں اغوا ہونے والی دعامنگی کے اہلخانہ سے اغواکاروں نے پانچ روز بعد نےتاوان کے لیے رابطہ کرلیا۔۔۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ دعا منگی کو بسمہ کیس کے ملزمان نے اغوا کیاہے۔۔۔ کراچی پریس کلب پر دعا کی بازیابی کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔۔۔
جس میں سول سوسائٹی اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دعا کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے ہفتے کی شام کو اغوا ہونے والی دعا منگی کیس میں پولیس نے شہریوں سے مدد مانگ لی۔۔۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں مغویہ کو باحفاظت بازیاب کرانے کا عہد کیا گیا ہے ۔۔۔ اغواء ہونے کے بعد اب تک دو درج افراد سے انٹرویو کیئے گئے ہیں .
دعا کی بازیابی کےلئے سی پی ایل سی کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے
اہلخانہ سےاغوا کاروں نےتاوان کے لیے واٹس ایپ موبائل اپیلی کیشن کےذریعےرابطہ کرلیا۔۔۔۔ پولیس کوشبہ ہے کہ دعا منگی کو بسمہ کیس کے ملزمان نے اغوا کیاہے ۔۔۔
بسمہ کو رواں سال گیارہ مئی کوڈیفنس سےاغواکیا گیا تھا ۔۔۔ بسمہ سے بھی تاوان کے لیے واٹس ایپ اپیلی کیشن کے ذریعےرابطہ کیا گیا تھا۔۔۔
دوسری جانب دعامنگی کی بازیابی کے لیے کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی اور وکلا نے احتجاج کیا ۔۔۔ احتجاج کے دوران کراچی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔۔۔
دعا منگی کے اہلخانہ نے بھی احتجاج میں شرکت کی ۔۔۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ 5 دن گزرجانےکےباوجودپولیس دعا منگی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ۔
وکلا کی جانب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔۔۔ دعا منگی سندھ دھرتی کی بیٹی ہے۔۔۔ سندھ حکومت فوری بازیاب کرائے
ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کی بازیابی کے لیے جہاں سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے وہیں احتجاج بھی کئےجارہےہیں.
اے وی پڑھو
ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے،مرتضی وہاب
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سندھ : بیوی کو فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار