مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں اغوا ہونے والی دعامنگی کے اغواکاروں کا پانچ روز بعد تاوان کا مطالبہ

ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کی بازیابی کے لیے جہاں سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے وہیں احتجاج بھی کئےجارہےہیں

کراچی میں اغوا ہونے والی دعامنگی کے اہلخانہ سے اغواکاروں نے پانچ روز بعد نےتاوان کے لیے رابطہ کرلیا۔۔۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ دعا منگی کو بسمہ کیس کے ملزمان نے اغوا کیاہے۔۔۔ کراچی پریس کلب پر دعا کی بازیابی کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔۔۔

جس میں سول سوسائٹی اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دعا کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے ہفتے کی شام کو اغوا ہونے والی دعا منگی کیس میں پولیس نے شہریوں سے مدد مانگ لی۔۔۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں مغویہ کو باحفاظت بازیاب کرانے کا عہد کیا گیا ہے ۔۔۔ اغواء ہونے کے بعد اب تک دو درج افراد سے انٹرویو کیئے گئے ہیں .

دعا کی بازیابی کےلئے سی پی ایل سی کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے

اہلخانہ سےاغوا کاروں نےتاوان کے لیے واٹس ایپ موبائل اپیلی کیشن کےذریعےرابطہ کرلیا۔۔۔۔ پولیس کوشبہ ہے کہ دعا منگی کو بسمہ کیس کے ملزمان نے اغوا کیاہے ۔۔۔

بسمہ کو رواں سال گیارہ مئی کوڈیفنس سےاغواکیا گیا تھا ۔۔۔ بسمہ سے بھی تاوان کے لیے واٹس ایپ اپیلی کیشن کے ذریعےرابطہ کیا گیا تھا۔۔۔

دوسری جانب دعامنگی کی بازیابی کے لیے کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی اور وکلا نے احتجاج کیا ۔۔۔ احتجاج کے دوران کراچی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔۔۔

دعا منگی کے اہلخانہ نے بھی احتجاج میں شرکت کی ۔۔۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ 5 دن گزرجانےکےباوجودپولیس دعا منگی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ۔

وکلا کی جانب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔۔۔ دعا منگی سندھ دھرتی کی بیٹی ہے۔۔۔ سندھ حکومت فوری بازیاب کرائے

ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کی بازیابی کے لیے جہاں سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے وہیں احتجاج بھی کئےجارہےہیں.

%d bloggers like this: