کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن کل منایا جائے گا،
یہ دن منانے کا مقصد انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،
1996 میں اقوام متحدہ نے ایک قراداد کے ذریعے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیاجس سے قبل یہ دن اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت منایا جاتا تھا
جو کہ ہوا بازی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے،
کوٹ ادو
شیخوسٹیل کے جنرل منیجر محمد وسیم نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہر فرد کو شجر کاری کرنا ہو گی،شجر کاری سیملک و قوم مستفید ہونے کے ساتھ ملکی معیشت بھی ترقی کریگی،
صرف پودے لگانا ضروری نہیں انکی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے،سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے شیخو شوگر ملز اور شیخو سٹیل نے اپنا شجر کاری کا ہدف مکمل کر لیا ہے،
ان خیالات کاااظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ
پچھلے دنوں سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے انتظامیہ شیخو شوگر ملز اور شیخو سٹیل نے دن رات ایک کرکے لاکھوں روپے خرچ کرکے اور انتھک محنت کے بعد ہزاروں پودے اور پھل دار درخت لگا کر اپنا شجر کاری مہم2019ء کا ہدف مکمل کیا تاکہ
ماحولیاتی حفاظت ایکٹ کے تحت آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند فضا میں سانس لینے اور زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرسکیں،شیخو شوگر ملز اور شیخو سٹیل کی انتظامیہ نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی بجاآوری کرتے ہوئے علاقے میں ایک پر فضا اور صحتمند معاشرے کی بنیاد کا آغاز کردیا ہے،
انہوں نے کہا کہ چند سالوں میں یہی پودے قد آور درخت بنیں گے جو ماحول کو خوشگوار بنائیں گے اسی طرح اگر شہری بھی اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا بھی لگائیں تو لاکھوں درخت پیدا ہونگے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی،
انہوں نے کہا شجر کاری مہم آلودگی کے خاتمے کے لئے ضروری اور ایسے مثبت کام جاری رہنے چاہیئں،
شجر کاری مہم کے سلسلہ میں علاقائی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہمیں بھی اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اورصاف ماحول کی فراہمی کیلئے اس طرح کوششیں کرنی چاہیئں،
اس موقع پر اہل علاقہ نے شیخو شوگر ملز اور شیخو سٹیل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
کوٹ ادو
چاہ چاندے والا موضع منہاں کے رہائشی غلام قاسم سانول مہر کی بیوی صغراں بی بی نے پریس کلب آکر بتایا کہ اس کے والدین 6سال قبل وفات پا گئے تھے جن کا ملکیتی رقبہ34بیگھہ موضع منہاں میں موجود ہے،
صغراں بی بی نے الزام عائد کیا کہ علاقہ کے کچھ بااثر لوگوں نے ملازم حسین نامی شخص کو میرے والد لعلو کا بیٹا ظاہر کرکے نادرا سے اس کا میرے والدین کے نام پر شناختی کارڈ بھی بنوالیااور اراضی اپنے نام کراکے جعلی انتقالات کے ذریعے رقبہ ہڑپ کرگیا ہے
جبکہ اسے والد کی وراثت سے محروم کردیا ہے صغراں بی بی نے کہا کہ وہ غریب خاتون ہے اور لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے،
ملازم جوکہ اس کا جعلی بھائی بن کر اس کی اراضی ہڑپ کر رہا ہے جس کی اس نے عدالت میں رٹ بھی دائر کی ہوئی ہے،
صغراں بی بی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ تمام اراضی اس کے نام کی جائے اور اسے وراثت سے محروم کرنے والے جعلی بھائی ملازم اور اس کا ساتھ دینے والے بااثر کے خلاف کاروائی کی جائے،بصورت دیگر وہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
کوٹ ادو
ہزاروں نفوس پر مشتمل گنجان آبادی بنیادی سہولیات سے محروم،نہ سکول نہ مسجد بجلی کی تاریں بھی زمین پر،سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم محمد خان جونیجونے40سال قبل غریبوں کی رہائش کیلئے7مرلہ اور3مرلہ سکیمیں دے دی تھیں
جہاں پر ہزاروں نفوس پر مشتمل گھرانے آباد ہیں،کو ٹ ادو نور شاہ روڈ پر قائم مذکورہ 7مرلہ سکیم کو 40سال گزرنے کے باوجود سیاستدانوں نے ووٹ ہتھیانے کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا
جبکہ مذکورہ سکیم میں نہ آج تک سکول بنا اور نہ ہی مسجد بنی جبکہ نہ ہی سیوریج سسٹم بنایا گیا ہے،دوسری طرف واپڈا کی جانب سے لگائی گئی بجلی کے پول کم ہونے پر بجلی کی تاریں بھی زمین پر پڑی ہوئی ہیں،
اس بارے7مرلہ سکیم کے رہائشی محمد عثمان نے بتایا کہ مذکورہ سکیم سابق وزیراعظم محمد خان جونیجونے دی تھی 40سال گزر گئے مقامی سیاستدان عرصہ40سال سے اس علاقہ سے ووٹ حاصل کر رہے ہیں
آج تک اس علاقہ میں نہ تو کوئی روڈ،گلی،سڑک دی اور نہ ہی سیوریج سسٹم ہے جبکہ اس علاقہ میں آج تک نہ سکول دیا گیا،
اور نہ ہی کوئی مسجد ہے مقامی منتخب نمائندے ہمارے علاقہ کو غیر علاقہ سمجھتے ہیں جیسا کہ ہم اس معاشرہ کا حصہ نہ ہوں،
اس نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو
سمیت وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی صوبائی پالیمانی سیکرٹری اشرف رند سے مطالبہ کیا کہ 7مرلہ سکیم میں بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔
کوٹ ادو
ریلوے کو بڑے حادثہ سے بچالیا گیا،نامعلوم نقاب پوش ریلوے لائن کاٹ کر لے جاتے ہوئے گینگ مین کے آنے پر لوڈر رکشہ چھوڑ کر فرار،ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی،
ریلوے لائن کے کٹے ہوئے ٹکڑے سمیت رکشہ،گیس سلنڈر،گیس کٹر قبضہ میں لے لیا،بروقت کاروائی سے ریل بڑے حادثے سے بچ گئی،ٹریک کو مرمت کرکے بحال کردیا گیا،
پولیس نے ریلوے گینگ مین کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ گورمانی ریلوے اسٹیشن کے قریب کلو میٹر نمبر12پر رات ساڑھے 11بجے نامعلوم چور نقاب پوش ریلوے کی پٹڑی کو کاٹ کر رکشہ پر لوڈکر رہے تھے کہ
گینگ مین امان اللہ ہانس کے آنے پر ملزمان رکشہ کو موقع پر چھوڑ کر فرارہوگئے،گینگ مین امان اللہ ہانس نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے رکشہ جس پر5ٹکڑے ریلوے پٹڑی جسکی مالیت88ہزار ہے سمیت2گیس سلنڈر 2گیس کٹر اور رکشہ کو قبضہ میں لے لیا
جبکہ رات گئے ٹریک کو مرمت کرکے بحال کردیا گیا،گینگ مین امان اللہ ہانس کی بروقت کاروائی سے ریلوے کو بڑے حادثے سے بچا لیا گیا،
پولیس محمود کوٹ نے گینگ مین امان اللہ ہانس کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ نمبر422/19زیر دفعہ411-379درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو
نامعلوم زمیندار کے رقبہ سے پیٹر انجن چوری کرکے لے گئے،عادی چور نے محنت کش کے مچھلی فارم سے لاکھوں کی مچھلی چوری کرلی،تیز رفتار گنے سے اوور لوڈ ٹرالر ڈرائیور سمیت تھانے بند،والد نے اشتہاری بیٹا بھگادیا،
پولیس نے شراب فروش دھر لیا،بھاری مقدار میں ولائتی شراب برآمد،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار پسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع کھوکھر میں محمد یامین گورمانی کے رقبہ سے نامعلوم چور پیٹر انجن مالیتی50ہزار چوری کرکے لے گئے،
تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل غربی میں سلیمان موہانہ کے مچھلی فارم سے اسلم موہانہ اپنے دیگر ساتھیوں عمر موہانہ،صدیق موہانہ،اشرف موہانہ،وسیم موہانہ،سلیم موہانہ،قیوم موہانہ،عبدالرزاق موہانہ،محمد موہانہ،غلام صدیق،موسیٰ
موہانہ،رمضان گورمانی،مرتضیٰ گورمانی10لاکھ مالیت کی مچھلی چوری کرکے لے گئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ وارڈنمبر14ای میں رہائشی اشفاق احمد شاہ نے کراڑی والا ریسٹ ہاؤس کے قریب سادات کالونی میں گھر بنایا ہوا تھا کہ
گزشتہ روز چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے قیصر شاہ وغیرہ گھر داخل ہوگئے اور خواتین کو دھکے مارے گھریلو سامان نقدی طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے،
تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ میں پولیس نے دوران ناکہ گنا سے اوور لوڈ ٹرالر نمبری0855کو روکا جوکہ رفتار پر قابو نہ رکھتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے سہیل منجوٹھہ،عدنان منجوٹھہ،زاہد منجوٹھہ اور عمران منجوٹھہ کو دھکا ماردیا
جن پر وہ چاروں گنوں کے اندر دب گئے،ریسکیو1122نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چاروں کو بحفاظت نکال لیا،چاروں افراد سڑک کنارے دوکاندار اور ریڑھی والے تھے،ٹرالر ڈرائیور فرار موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
پولیس دائرہ دین پناہ نے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری غلام عباس سہانی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جہاں پر موجود اس کے والد رمضان سہانی نے اسے بھگا دیا
پولیس چوک سرور شہید نے اڈہ ریاض آباد سے چک نمبر617ٹی ڈی اے کے رہائشی شراب فروش انیس عرف گلشن کو گرفتارکرکے 18بوتل ولائتی شراب جبکہ100لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی،
پولیس دائرہ دین پناہ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں زین جٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،
کوٹ ادو
ضلع میں ماڈل کورٹس میں مقدمات کے فوری فیصلوں کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ججز، پولیس افسران، وکلا، ڈاکٹرز، دیگر محکموں کے فوکل پرسن اور عدالتی سٹاف کو تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب
ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او ندیم عباس بھی ان کے ہمراہ تھے،
تقریب میں بتایا کہ ماڈل کورٹس انصاف کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوئی ہیں، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں 9ماڈل کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیا،
جن میں 167دنوں میں 1530مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، جن میں قتل کے 202، منشیات کے339، سول اپیلیں 198، سول نگرانی 106 اور فیملی اپیلیں 337شامل ہیں، مظفرگڑھ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان مشتاق اور خورشید احمد صوبہ بھر میں اعلیٰ کارکردگی کی بنا پرچیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے تعریفی اسناد لے چکے ہیں،
تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او ندیم عباس نے سابقہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، سابقہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر،
سینئر سول جج مظفرگڑھ عمر فاروق اعوان، سول جج جتوئی محمد امجد چٹھہ، سول جج کوٹ ادو زبیر عابد، سول جج علی پورمحمد نوید، تحصیلوں کے ڈی ایس پیز، ڈاکٹروں اور عدالتی سٹاف میں اسناد تقسیم کیں۔
کوٹ ادو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی نے قتل کے تین مقدمات کا فیصلہ کردیا ہے، ایک مجرم کو سزا موت جبکہ دومقدمات میں ملزمان کو بری کردیا ہے،
تفصیلات کے مطابق خضر حیات عرف کوڑا ولدعمر حیات قوم گوپانگ کو نور محمد ولد شیر محمد کے قتل کے الزم پر سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے،
خضر حیات نے نور محمد کو باغ سے آم توڑنے پر کلہاڑی کے وار کرکے اور گولی مار کر قتل کیا تھا،
دوسرے مقدمے میں شاہد حسین ولد منظور حسین قوم جتیال کو تصور عباس ولد محمد شفیع کے قتل کے الزم سے بری کیا ہے
جبکہ تیسری مقدمے میں نذر حسین ولد امام بخش قوم سہرانی کو علی رضا عرف وسیم ولد عطاء اللہ کے قتل کے الزام سے بری کردیا ہے،
نذرحسین پر الزام تھا کہ اس نے علی رضا کو اس کی جگہ پیٹرول پمپ پر چوکیدار رکھنے پر قتل کردیا ہے۔
کوٹ ادو
کسی بھی ریاست کے نظام کو چلانے کیلئے اچھی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے اور اچھی قیادت کا انتخاب ہم اپنے ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں، جمہوری عمل کو کامیاب بنانے میں ہر ووٹر اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے،
ووٹ محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا اولین فرض بھی ہے، یہ بات پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسررانا مسعود اختر نے قومی دن برائے ووٹران کے موقع پر الیکشن کمشنر آفس مظفرگڑھ
کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ
ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، مردو خواتین مل کر ہی کسی بھی معاشرے، ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں، انتخابی عمل میں خواتین کو بھی آگے آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ
خواتین کواپنی سوچ کے مطابق بہترین قیادت کا انتخاب کا حق حاصل ہے، جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کیلئے خواتین ووٹ ذریعے اپنا کردار ادا کریں،
قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ چوہدری محمد اکرم نے بتایا کہ الیکشن کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر قومی دن برائے ووٹران منایا جارہا ہے،جس کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے،
تاکہ انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ ہواور زیادہ سے زیادہ عوام انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں اور مرد و خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح کے فرق کو ختم کیا جاسکے،
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ عوام بالخصوص خواتین اس عمل میں بھر پور حصہ لیں، انہوں نے بتایا کہ 1970کے عام انتخابات سے لے کر 2018کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ
مردو خواتین سمیت معذور افراد کو بھی ووٹ ڈالنے کے عمل میں شریک کیا جائے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہر شہری ووٹ کا اندراج ضرور کرائے،
تاکہ عوام کی منتخب نمائندے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرسکیں، سیمینار سے ملک خیر محمد بدھ، افضل چوہان، ام کلثوم سیال، ساحر مقبول نے بھی خطاب کیا
اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی سیمینار میں کالج ھذا کے لیکچرار طلبا و طالبات اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کی کثیر تعدا نے شرکت کی۔
کوٹ ادو
ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں چیف ٹیکنیشنز (ایمرجنسی اینڈ کلینیکل میڈیسن ٹیکنالوجی) کا ہمیشہ بنیادی کردار رہا ہے آٹھ ہفتہ کے تربیتی کورس سے چیف ٹیکنیشنز کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا
یہ بات انہوں نے محکمانہ تربیتی کورس میں کامیاب ہونے والے چیف ٹیکنیشنز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کامیابی پر چیف ٹیکنیشنز کو مبارکباد پیش کی اور مسائل کے حل کیلئے تعاون کا یقین دلایا
قبل ازیں تقریب سے ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر کاظم خان دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور عدنان لغاری صدر چیف ٹیکنیشن ایسوسی ایشن نے خطاب کیا
عدنان لغاری نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام ٹیکنیشنز امتیازی حیثیت سے پاس ہوئے جو کہ ہماری ٹیکنیکل ٹیم کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ
سروس سٹرکچر پیرامیڈکس کا دیرینہ مطالبہ تھا مگر بد قسمتی ہے کہ آٹھ سال گذر جانے کے باوجود اس پر اب تک مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ
سروس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے چیف ٹیکنیشنز کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے تقریب میں ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پی ایم اے کے راہنما ڈاکٹر مقبول عالم ڈاکٹر یوسف لغاری ملک محمد شہزاد ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر
اور جام عبدالحمید مبصر لئیق سپرینڈینٹ ہیلتھ پروفیشنلز عمائدین کے علاوہ چیف ٹیکنیشنز نے بھی شرکت کی۔
کوٹ ادو
زراعت آفیسر رنگپور محمّد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت رنگپور مرکز کی ہر یونین کونسل میں گندم کا ایک نمائشی پلاٹ لگایا گیا ہے،
وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام زرعی ایمرجنسی کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی نکلنے والے گندم کے نمائشی پلاٹ کے کاشتکار کو گیارہ ہزار پانچ سو روپے کھاد اور بیج کی مد میں دئیے جائیں گے
یہ بات انہو ں نے کاشتکاروں سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ
وہ بوقت کاشت پوٹاش والی کھاد ضرور ڈالیں نیز گندم بذریعہ ڈرل کاشت کریں کیوں کہ اس سے بیج کا اگاو یکساں اور بہترین ہوتا ہے اور اوسط پیداوار اچھی آتی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون