دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو مزید 10 دن کا وقت

عدالت پارلیمنٹ کو سپریم دیکھنا چاہتی ہے، ماضی میں غلط ہوتا رہا لیکن اب پارلیمنٹ کی بالادستی ہونی چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو مزید 10 دن کا وقت دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق اپوزیشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ

پارلیمنٹیرینز کا پارلیمنٹ کے مسائل عدالتوں میں لانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ

عدالت پارلیمنٹ کو سپریم دیکھنا چاہتی ہے، ماضی میں غلط ہوتا رہا لیکن اب پارلیمنٹ کی بالادستی ہونی چاہیے۔

About The Author