رحیم یار خان:معروف سرائیکی گلوکار اجمل ساجد اور گلوکارہ و اداکارہ افرا خان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں کی سرپرستی نہیں کر سکتی تو کم از کم ان کا گلہ بھی نہ گھونٹے۔
اجمل ساجد نے کہاہے کہ ساؤنڈ سسٹم پر پابندی کی وجہ سے سرائیکی خطے کے فنکار معاشی بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں کئی فنکاروں کے گھروں کے چولھے تک ٹھنڈے ہو گئے ہیں.
انہوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت ساؤنڈ ایکٹ میں ترمیم کرکے نرم پالیسی اختیار کرے فنکاروں کو بھوکا نہ مارے. مناسب ضابطہ اخلاق بنا کر اور ٹائم کا تعین کر دیا جائے.
اجمل ساجد نے کہا ہم سب فنکار اس کی پابندی کریں گے.جا بے جا پولیس چھاپوں سے فنکاروں کی بے عزتی ہو رہی ہے اور زندگی اجیرن ہوتی جا رہی ہے.

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ