مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان میں شوہر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اسکے دوست اور کمسن بچی کوقتل کردیا

ملتان پرانا شجاع آباد روڈ پر اڈہ مہے والا میں غیرت کے نام پر قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

ملتان میں شوہر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اسکے دوست اور کمسن بچی کوقتل کردیا، ملزم فرار ، لاشیں نشتر اسپتال منتقل  کردی گئی ہیں۔ 

ملتان پرانا شجاع آباد روڈ پر اڈہ مہے والا میں غیرت کے نام پر قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

شوہر نے بیوی ، بیٹی اور بیوی کے مبینہ آشنا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا قتل ہونے والوں میں مرتضٰی ، شمشاد مائی اور  10 ماہ کی بچی کرن شامل ہے۔

پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز تلہ کے مطابق واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہےملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ 

%d bloggers like this: