ملتان میں شوہر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اسکے دوست اور کمسن بچی کوقتل کردیا، ملزم فرار ، لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ملتان پرانا شجاع آباد روڈ پر اڈہ مہے والا میں غیرت کے نام پر قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔
شوہر نے بیوی ، بیٹی اور بیوی کے مبینہ آشنا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا قتل ہونے والوں میں مرتضٰی ، شمشاد مائی اور 10 ماہ کی بچی کرن شامل ہے۔
پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز تلہ کے مطابق واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہےملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون