دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گولڈ میڈل جیت کر لاؤ گے تبھی شادی کروں گی، ریسلر سے منگیتر کی انوکھی شرط

وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں ،قوم ریسلر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے پاکستان کے لیے تین سے چار گولڈ میڈلز جیتیں ۔

گولڈ میڈل جیت کر لاؤ گے تبھی شادی کروں گی ۔۔ ملک کے نامور ریسلر انعام بٹ کی منگیتر نے ان سے انوکھی فرمائش کرڈالی ۔ انعام بٹ کہتے ہیں منگیتر کی فرمائش پوری کرنے کے لیے نیپال میں ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے اب اور بھی زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔۔

پاکستان کے مایہ ناز ریسلر انعام بٹ کی نیپال میں ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے روانگی ہوئی ہے۔ 

قومی پہلوان کی عنقریب شادی طے ہونا تھی ۔ لیکن ان کی منگیتر نے انہیں ایک نئے امتحان میں ڈال دیاہے۔ 

منگیتر نےانعام بٹ سے  کہا ہے کہ ساؤتھ ایشن گیمز میں گولڈ میڈل  جیت کر لاؤ گے تبھی شادی کروں گی ۔ 

انعام بٹ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے سات رکنی ٹیم کے ہمراہ نیپال روانہ ہوگئے ہیں۔ 

 قومی ریسلر کا کہنا ہے کہ اب تو بیوی نے گولڈ میڈل کی فرمائش کردی ۔ اور بھی زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ 

واضح رہے کہ انعام بٹ اس سے پہلے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرچکے ہیں۔ 

 وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں ،قوم ریسلر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے پاکستان کے لیے تین سے چار گولڈ میڈلز جیتیں ۔

About The Author