نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کے مرض کی مزید تحقیقات اور ریگولر فالو اپ جاری

نواز شریف کے پیلیٹ لٹس کسی حد تک نارمل ہیں۔ جنھیں ادویات کے ذریعے خاص لیول پر رکھا جا رہا ہے

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ پی ای ٹی سکین میں ایک سے زیادہ لیمف نوڈز پائے گئے ہیں۔ رائٹ ایگزیلیری لیمف نوڈز کا مزید معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عدنان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مزید ٹیسٹ کے بعد پتا چلے گا کہ لیمف نوڈز کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے پیلیٹ لٹس کسی حد تک نارمل ہیں۔ جنھیں ادویات کے ذریعے خاص لیول پر رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے مرض کی مزید تحقیقات اور ریگولر فالو اپ جاری ہے، جس میں خون کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نے طبی اصلاحات کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے رائٹ ایگزیلا میں نوڈز ہیں جو بڑے ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں نوازشریف کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ اس لیے کارڈیالوجی کی ایک ٹیم بھی ان کا معائنہ کر رہی ہے۔ انجیو گرام اور انجیو پلاسٹی کیا جائے گا جبکہ دماغ کو خون منتقل کرنے والی شریان کے علاج کیلئے ویسکولر سرجن کی خدمات لی ہیں۔ ویسکولر سرجن دوبارہ نواز شریف کو معائنہ کریں گے۔ دماغ کی شریان کی سرجری یا سٹنٹ ڈالا جائے گا

About The Author