نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف الیکشن کمشنراور ممبران الیکشن کمیشن کے ناموں کے حوالے سے پیشرفت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ سے قبل ارکان کا تقرر کردیا جائے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی کو کل کے اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ سے قبل ارکان کا تقرر کردیا جائے گا۔۔ اسپیکر اسد قیصر کہتے ہیں بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرلیں گے اور ڈیڈلاک ختم ہوجائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینیٹ بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ممبران کی تعیناتی کے مجوزہ فارمولا پراتفاق کیا۔۔۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دوناموں پراتفاق رائے کی کوشش ہوگی ۔۔۔

کمیٹی میں عدم اتفاق ہونے پر معاملہ ایک باپھر اسپیکر اورچیئرمین کے پاس آئےگا۔۔۔ مجوزہ فارمولا کے مطابق اسپیکراورچیئرمین سینٹ تمام ناموں کی سمری ہائیکورٹ بھجوا دینگے۔۔۔۔

اسپیکر اور چیئرمین ناموں میں سے دونام تجویزکرکے ہائیکورٹ کوبھیجیں گے ۔۔۔ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کی کمیٹی کو کل کے اجلاس میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائر منٹ سے قبل ارکان کا تقرر کردیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر اسد قیصر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بات چیت کے ذریعہ جلد معاملہ حل کر لیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں

جس کا منگل کو اجلاس ہوگا اور ان ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور عبدالجبارقریشی جبکہ بلوچستان کے لیے ڈاکٹر فیض محمد کاکٹر، میرنوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے ہیں۔

اسی طرح اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں،

جبکہ دو ارکان کی تقرری کے لیے بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد رؤف عطاء اور راحیلہ درانی جبکہ سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تجویز کئے ہیں۔

About The Author