دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈپٹی کمشنر راجن پور کا عرس حضرت خواجہ غلام فرید کے حتمی انتظامات کا جائزہ

عرس کے موقع پر سیکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا عرس حضرت خواجہ غلام فرید کے حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دربار حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن کا دورہ اور اجلاس۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے عرس پر آنے والے زائرین کی سیکیورٹی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ عرس کے موقع پر بنائے گئے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔

عرس حضرت خواجہ غلام فرید پر آنے والے زائرین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے: ڈپٹی کمشنر نے پولیس افسران کو ہدایت کی۔

عرس کے موقع پر دربار فرید اور ارد گرد کے مقامات پر بہترین صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےاور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے

تمام متعلقہ محکمے دربار فرید کے قریب زائرین کی سہولت کے لئے اپنے کیمپ لگائیں،

عرس کے موقع پر سیکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

About The Author