مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔

ڈی پی او ڈیرہ کا شہرکے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے رات گئے اچانک ڈیرہ شہر میں واقع سٹی ، کینٹ ،صدر ،اور ٹاﺅن تھانوں کے خصوصی دورہ کیا ۔دورے کے دورانانہوںنے پولیس سٹاف کو عوام کے لیے سہولت اورآسانیاں پیدا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ ڈی پی اوڈیرہ نے یادگار شہدا ءپر حاضری دی اور پولیس شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ نے رات گئے اچانک ڈیرہ شہر میں واقع چار تھانوں سٹی ، صدر ، کینٹ اور ٹاﺅن کاخصوصی دورہ کیاگیا ۔اس موقع پر انہوںنے تھانوں میں موجود ریکارڈ ز، روزنامچوں ، دفاتر، مال خانہ ، اسلحہ خانہ، طعام خانہ، حوالات کا معائنہ کیا انہوںنے پولیس کی رہائشی بارکوں میں جاکر وہاں صفائی ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او ڈیرہ نے تھانوں کے مرکزی دروازوں اورواچ ٹاور پرمامور پولیس اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اور دیگر ساز و سامان کی انسپکشن کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال ، ہتھیاروں کی حراست و خبر گیری اورسیکیورٹی فرائض میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی اوڈیرہ نے تھانوں میں رکھے گئے تمام رجسٹرات بالخصوص روزنامچہ،FIR، رجسٹر خط و کتابت ، مال مقدمات و مالسرکار ، تاثرات بک ، کرائم و سزایابی اور بچوں و خواتین کے متعلق جرائم کے ریکارڈ پر مبنی رجسٹرز میں اندراج چیک کیے۔ بیٹ بک و اشتہاری مجرمان کے ہسٹری شیٹ کاباریک بینی سے ملاحظہ کیا۔ انہوں نےجیل سے رہا ہونے والے سزایافتہ مجرمان کی نگرانی کے لیے رکھے گئے مخصوص دستاویزی فائلزمیں اندراج چیک کیے ۔ سائلیں کی درخواستوں پر مقامی پولیس کی جانب سے ہونے والے عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے تھانہ میں درج مقدمات کے تفتیشی امور کی موجود صورت حال کا باریک بینی سے مشاہد ہ کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو لوگوں کے مسائل کا فوری طور پر حل تلاش کرنے اور پولیس کے ساتھوابستہ تمام امور میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی اوڈیرہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ہو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تھانہ میں آنے والے سائلینباالخصوس مظلوم کی داد رسی کے لیے اپنی خدمات پیش کریں۔ ایسی قباحتوں اور افعال سے دور رہیں جو ان کی اخلاقی قدروں اور مقدس پیشے پر سوالیہ نشان بنتی ہوں۔ تھانوں کا ریکارڈ پولیس رول کے عین مطابقرکھیں۔ زیر تفتیش مقدمات میں جدید طرز تفتیش سے استفادہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ کرپشن و تشدد اور غیر قانونی حراست کسی طور قابل قبول نہیں اور نہ ہی کسی کے ساتھ ناانصافی وعوامی مسائل سے پہلو تہی برداشت کی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار رہتے ہوئے ہر کام میرٹ اور قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتیں صرف اورصرف عوامی خدمت کے لیے بروئے کار لانے ہونگے۔ نائٹ پٹرولنگ کے دوران ڈی پی او ڈیرہ نے اندرون شہر واقع مختلف چیک پوسٹوں اور ناکہ بندی پوائنٹس کادورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروںکے ساتھ موجود ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کو تفصیلی معائنہ کیا ۔ وہ ناکوں اور چیک پوسٹوں پر فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں سے گھل مل گئے اور انہیں سیکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق اہم ہدایات جاریکیں ۔ دریں اثنا ضلعی پولیس سرابرہ نے یادگار شہداءپر حاضری دی ۔ انہوں نے پولیس شہداءکی یادگار پر گلدستہ رکھتے ہوئے شہداءکے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاو فاتحہ خوانی کی۔


کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ قیمتی گاڑیوں میں میںتین عدد ٹویوٹا کرولا Prius ماڈل ،ایک عدد ٹویوٹا کرولاLI G ماڈل ، ایک عدد ٹویوٹا کرولا فیلڈر ماڈل اور ایک عددمرسیڈیز شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے اپنے عہدے چارج سنبھالتے ہی نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی سمگلنگ کی روک تھام اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ڈیرہ پولیس نے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر کی مختلفعلاقوں میں چھاپوں کا عمل تیز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین کی نگرانی میں ایس ایچ اوصدر عابد اقبال ، ایس ایچ اوسٹی انیس الحسن نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ صدر کیحدود پشہ پل میں چھاپے کے دوران ملزم رسول خان کے مکان میں ایک عدد موٹر کار نمبر W-28/Islamabad، برنگ سفید ، ایک عدد موٹر کار نمبر WC-028/Islamabad، برنگ سفید ، ایک عددموٹر کار نمبر BX-356/Islamabad، برنگ سفید ، ایک عدد موٹر کار نبر VT-236/Islamabad، برنگ سفید ،اور ایک عددموٹر کار نمبر WB-291/Islamabad،برنگ سفید موجود پائی گئیںجن کے متعلق ملزم کوئی قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکا اوران تمام پانچوں گاڑیوں کو نان کسٹم پیڈ بتایا جبکہ ایک عدد موٹر کار نمبر LWB-0053مرسڈیز کے کاغذات کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپیپیش کی گئی جس کو ویریفکیشن کے لئے قبضہ پولیس کیاگیا ہے جبکہ دیگر تین گاڑیاں Prius، ایک عددگاڑی G-Corolla،اور ایک عدد فیلڈر گاڑی قبضہ میں لے کر انہیں تھانہ میں لایاگیا جہاں کاغذگیکاروائی مکمل ہونے پر انہیں کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔


سید امتیاز شاہ کی قبائلی عمائدین کے وفد سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لیفٹینٹ (ر)سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کے بعد جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہدی جارہی ہے، قبائلیوں نے قیام پاکستان کے دوران بیش بہا قربانیاں دی ہیں، قبائلی عوام قیام امن کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں ہمارے شانہ بشانہ کردار اداکریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنےدفتر میں جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے113سے منتخب رکن صوبائی ا سمبلی حافظ عصام الدین قریشی کی قیادت میں ملنے والے قبائلی عمائدین کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں محسود پریس کلب کےصدر نصیر اعظم محسود، صلاح الدین محسود ایڈوکیٹ اور شمالی وزیرستان سے قبائلی مشر شیر آدم خان وزیر شامل تھے۔ ممبر صوبائی ا سمبلی حافظ عصام الدین قریشی نے آر پی اوو ڈیرہ کو پولیس ، لیویز اور خاصہ داروں کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان میں پولیس کے کردار کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور قیام امن کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر محسود پریس کلب کے صدرنصیر اعظم محسود نے آر پی او ڈیرہ کی جانب سے سمگلنگ کے علاوہ ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ آر پی او ڈیرہ نے وفد کی طرف سے مسائل کی نشاندہی کاخیرمقدم کرتے ہوئے ۔


ٹریفک کے المناک حادثے میں تیس سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر کچلا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ٹریفک کے المناک حادثے میں چنگ چی سوار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر کچلا گیا ، چنگ چی سوار دوافراد زخمی ہوگئے، ریسکیو1122نے فوری موقع پر پہنچ کر ین کی مدد سےمتوفی نوجوان کو ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے سے باہر نکالا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ روڈ پر گاﺅں کوکار کے قریب تیز رفتار کا ر بے قابوہوکرچنگ چی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چنگ چی الٹ گئی جس سے چنگ میں سوار تین افراد سڑک پر جاگرے اس دوران وہاں قریب سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی ایک چنگ چی سوار تیس سالہ نوجوانمیرا جان ولد مشرف قوم میانی سکنہ کوکار کے اوپر چڑھ گئی جس سے وہ مکمل طور پرکچلاگیا اورموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش ٹرالی کے ویلوں میں پھنس گئی ،اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورکرین کی مدد سے ٹرالی کو اوپر اٹھاکر متوفی کی لاش کو ٹرالی کے ویلوں سے باہر نکالا گیا ،حادثے میں چنگ چی سوار دیگر دو افراد محمد عرفان ولد دلاور اور شعیب خان ولد قلندر ساکنان پہاڑپور شدید زخمی ہوئے جنہیںطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔


ڈائریکٹر آپریشن کانئے ضم شدہ اضلاع میں موجود اسٹیشنز کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر ایاز خان نے ڈیرہ اسماعیل خان اور نئے ضم شدہاضلاع میں موجود ریسکیو1122 اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور ان سٹیشنز میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابقڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل نے انکا استقبال کیا ، ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر ایاز خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ریسکیو1122سروس کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر اسٹیشنوں کا دورہ کیا، تحصیل ڈیرہ اسماعیلخان میں دورہ کرنے کے بعد ڈاکٹر ایاز خان سب ڈویژن ڈیرہ ایف آر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ کا دورہ کیا اور وہاں پر نئے تعمیر ہونیوالے اسٹیشنوں کیلئے جگہ کا معائنہ کیا اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںموجود سروس اور جاری تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان کیا، اور انکا کہنا تھا کہ جلد ہی ریسکیو1122سروس پورے صوبہ میں بحال کر دی جائے گی جس سے ہر امیر و غریب بلا تفریق بروقت اور میعاری سہولیاتسے مستفید ہو سکیں گے۔


شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملزبند کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شوگر ملزایسوسی ایشن کے اجلاس میں آج 3دسمبر2019بروزمنگل دن12بجے سے گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے باوجود ملوں کو گنا سپلائی نہ کرنے کی بناءپر ملک بھر کی شوگرملوں میں گنے کی کرشنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 25نومبر2019سے ملک بھر میں گنے کی کرشنگ کے اعلان کے مطابق شوگر ملوں میں گنے کیکرشنگ شروع کردی گئی تاہم مقامی کاشتکاروں کی جانب سے شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی نہ ہونے پر مجبوراً ملوں کو بند کرنا پڑ رہا ہے جو تاحکم ثانی بند رہیں گی۔


مرکزی تاجر اتحاد کے وفد کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سے خصوصی ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مرکزی تاجر اتحاد کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ واحد محمود سے خصوصی ملاقات کی ۔اس موقع پروفد میں صدر حامد علی رحمانی، چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ ظفری، جنرل سیکرٹری محمد اشفاق چغتائی، کریم خان وزیر، حاجی خالد ناز، حقنواز وزیر، حاجی اورنگزیب، ڈاکٹر الطاف قادر اور جان محمد شامل تھے۔ وفد نے ڈی پی او ڈیرہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تعیناتیکا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں قیام امن سمیت شہر اور بازاروں میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظواحد محمود نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجربراداری کا معاشرے میں اہم اور کلیدی کردار ہے، عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، قیام امن اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تاجران ہمارےدست بازو بنیں گے، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں ، خوف خدا کے جذبے سے کام کریں گے، انشاءاللہ جلد عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اثرات نظر آئیں گے، پولیس عوام کے ساتھ اخلاق سے بات کریگی اوراپنے روئیوں سے عوام کے دل جیتے گی۔ ضلع بھر کے تھانہ جات میں مزید بہتری لائینگے۔ دو ماہ کیلئے ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے ”مہذب شہری، منظم ٹریفک“ کے تحت مہم کا آغاز کردیا ہے جسکے 12اصولمرتب کئے ہیں، اس مہم کیلئے ایک آگاہی پمفلٹ بھی تیار کیا گیا ہے جو جلد عوام میں تقسیم کردیا جائے گا۔ اس سے واضح طور پر بازاروں میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کا نظام بھی شہریوں کے تعاون سےبہتر ہوگا۔


ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ٹانک معطل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)سید امتیاز شاہ نے ناقص کارکردگی اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کی شکایات پر ایس ایچ او ٹانک پرویز شاہ کو معطل کر دیا۔ تفصیلاتکے مطابق عوامی شکایات پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)سید امتیاز شاہ نے ایس ایچ او ٹانک پرویز شاہ کو ناقص کارکردگی اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت معطل کرکے انکیخلاف فوری تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔


شہری کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاگیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سودخوروں اور قرض خواہوںسے تنگ ہوکر شہری کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاگیا، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی سٹی پولیس کو ملزمان کیخلاف فوری طور پر قتل ا ورسود کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، سٹی پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محلہ کمہارانوالہ سٹی ڈیرہ کے رہائشی پینتالیس سالہ شہرینے قرض خواہوں اور سود خوروں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کے افسوسناک واقعہ کے بعد متوفی کے بھائی سہیل کشمیری نے ڈی پی او ڈیرہ کو ملزمان کےخلاف درخواست گزاری جس پر ڈی پی او ڈیرہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی کو تینوں نامزد ملزمان کیخلاف قتل ا ور سود کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ سٹی پولیس نےملزمان کیخلاف قتل ا ور سود کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔


صحافی غیر جانبدار ہوکر صحافت کریں اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیں،حاجی لطیف الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرحد یونین آف جرنلسٹس خیبرپختونخوا کے صوبائی چیئر مین وڈیرہ پریس کلب کے سابق صدر حاجی لطیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے لہذا موجودہ دورصحافیوں پر انتہائی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غیر جانبدار ہوکر صحافت کریں اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیں ۔وہ ضلع بنوں میں بنوں پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صدر بنوں پریس کلب محمد عالمخان سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ بعض علاقوں میں صحافیوں نے اجتماعی ذمہ داریوں کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رکھی ہے جو صحافت کے ساتھ بددیانتی کے مترادف ہے ۔انہوں نےصحافیوں پر زور دیا کہ اپنے صفوں سے کالی بھیٹروں کو نکال کر مثبت صحافت کو فروغ دیں ۔


پڑوس میں خیرات کے پروگرام میں شرکت کیوں کی ،شوہر نے بیوی کو پیٹ ڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پڑوس میں خیرات کے پروگرام میں شرکت کیوں کی ،شوہر نے بیوی کو پیٹ ڈالا ،ڈیرہ کے نواحی علاقہ آڑہ روڈ اقبال ٹاﺅن میں شوہر نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ہسپتالپہنچادیا ،شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود آڑہ روڈ اقبال ٹاﺅن میں شوہر نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے اپنی بیوی بیس سالہ (ت بی بی ) کو شدید ذدوکوبکرکے تشددکا نشانہ بناڈالا ،بیوی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔بیوی نے بتایا کہ پانچ سال قبل اس کی شادی ہوئی اور ان کے دو کمسن بچے ہیں ۔معمولی باتوں پر اس کے شوہر نے اس پر تشددکرنے کاوطیرہ بنارکھا ہے اور اس کو مارپیٹ کرنے کے بہانے ڈھونڈتا رہتاہے ۔گزشتہ روز وہ شوہر کی اجازت سے پڑوس میں خیرات کے پروگرام میں شرکت کرنے گئی لیکن جب وآپس آئی تو شوہر نے کہا کہکیوں وہاں گئی تھی اور بعدازاں لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے مجھے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا ہے۔پولیس نے خاتون کے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلی


ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ ٹماٹر وں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکا م

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ ٹماٹر وں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکا م،ٹماٹر وں کی قیمتیں انتظامیہ سے کنٹرول نہ ہو سکیں، شہری دکانداروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب، دکانداروں کی لوٹ مار جاری، صارفین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق اندرون شہر میں قائم سبزی منڈیکے دکانداروں نے ٹماٹر کے نرخ من مرضی کے مقررکر رکھے ہیں ڈیڑھ سو روپے سے دوسو سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری، ڈپٹی کمشنر کے زیر کنٹرول مارکیٹ کمیٹی نے روزانہ جاری کی جانےوالی سرکاری پرائس لسٹ میں ٹماٹر وں کی قیمت اسی سے ایک سو دس روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، دوسری جانب دکانداروں نے پرائس لسٹ کے برعکس ٹماٹروں کی قیمت ڈیڑھ سوروپے سے دوسو روپے فی کلوکے حساب سے فروخت شروع کر رکھی ہے جس سے ٹماٹروں کی قیمت مکمل طور پر بے لگا م ہو گئی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے بھی ٹماٹر فروشوں کے خلاف ایکشن لینا، چالان و جرمانے کرنا اورگرانفرشوں کےخلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنا ترک کر دی ہیں، ٹماٹر وں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، شہریوں کا ا س حوالے سے کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سبزیاور فروٹ کا نرخ نامہ جاری کیا جاتا ہے جسے ضلع بھر میں کوئی بھی دکاندار ماننے کو تیار نہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہکے زیر کنٹرول مارکیٹ کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں تو جاری کرتا ہے لیکن بد قسمتی سےدکانداروں کو دن 10 بجے کے بعد ریٹ لسٹیں مہیا کی جاتی ہیں جبکہ مضافاتی علاقوں کے دکاندار علی الصبح منڈی سے سبزی کی خریداری کرکے اپنے اپنے علاقوں میں لے جاتے ہیں جہاں من مرضی کے نرخ مقررکرکے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ایک درجن سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات دے رکھے ہیں لیکن بد قسمتی سے گرانفروشوں نے اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے،جو حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروا کر پابند سلاسل کیا جائے تاکہ خود ساختہقائم ہونے والی مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے۔


تعلیمی اداروں سمیت دیگر جگہوںپر موجود ٹک شاپس پر سرعام مہنگی اشیاءکی فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت سول ہسپتال جنرل بس سٹینڈ پر موجود ٹک شاپس پر سرعام مہنگی اشیاءکی فروخت جاری، شہری ناقص و غیر معیاری اشیاء مہنگے داموںخریدنے پر مجبور، شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خانضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں کی کینٹینوں، جنرل بس اسٹینڈز، سمیت پٹرولپمپس پر قائم ٹک شاپس میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے، کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں بازار سے کئی گنااضافی مقرر کر رکھی ہیں، اضافی نرخوں کی وصولی پر شہریوں اوردکانداروں کے مابین آئے روز لڑائیجھگڑے کے واقعات معمول بن چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے طالبعلموں، ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کےلواحقین سمیت عام شہری روزانہ کی بنیاد پر لٹ رہے ہیں، طالبعلموں کے والدین سمیت شہری، سماجی، مذہبی حلقوں کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلافکارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


بھٹہ خشت کے مالکان نے اینٹوں کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے لوٹ مار مچا دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلع بھر میں بھٹہ خشت کے مالکان نے اینٹوں کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے لوٹ مار مچا دی، نئے گھر،کوٹھیاں، بنگلے، پلازے، عمارتیں وغیرہ تعمیر کروانے والے شہریوںکی چیخیں نکل گئیں، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہوس زر کی لت میں مبتلا بھٹہ مالکان کی ہٹ دھرمی کے باعث اینٹوں و ٹائلوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں، اینٹوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، متعلقہ ذمہ داران کی عدم دلچسپی شہری سراپا احتجاج۔اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے گھر، کوٹھیاں، بنگلے تعمیر کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھٹہخشت مالکان ہیں،جنہوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے، ضلع ڈیرہ میں قائم بھٹہ مالکان کو مٹی، ریت،پانی سمیت تمام سہولتیں میسر ہیں اور ضلع ڈیرہفوگ سے پاک اضلاع میں شمار ہونے کے باوجود بااثر مالکان آئے روز اینٹوں کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے شہریوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریت،مٹی،پانی،کوئلہ تمام اشیاء ضلع ڈیرہ کی چاروں تحصیلوں میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں جبکہ بھٹہ مالکان نے لاہور، اسلام آباد، کراچی کے نرخ ڈیرہ اسماعیل خان میں لاگو کر رکھے ہیں جو کہ محنت مزدوریکرنے والے افراد کے ساتھ سخت زیادتی کر رہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دلچسپی کیوجہ سے بھٹہ مالکان نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے، انتظامیہ کی آنکھوں میںدھول جھونکنے کے لئے باقاعدہ ایجنٹ نامزد کر رکھے ہیں جو عمارتوں کے مالکان اور بھٹہ مالکان کے مابین ایجنٹ کا کردار ادا کرکے بھٹہ مالکان سے کمیشن وصول کرتے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہکیاہے کہ ضلع ڈیرہ کی چاروں تحصیلوں کے بھٹہ مالکان کو سرکاری نرخوں پر اینٹیں و ٹائلیں فروخت کرنے کاپابند بنایا جائے تاکہ شہری تعمیر و مرمت کا کام جاری رکھ سکیں اور مزدوروں کے گھروں کے چولہےجلتے رہیں۔


پیسکو ڈیرہ کے افسران کی عدم دلچسپی، شہر کے گلی، محلوں میں تاروں کے جال لٹکنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پیسکو ڈیرہ کے افسران کی عدم دلچسپی، شہر کے گلی، محلوں میں تاروں کے جال لٹکنے لگے، شہریوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلانے لگے، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹسلینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اندرون شہرو ملحقہ آبادیوں کے گلی، محلوں خصوصاً تجارتی مراکز شہر کے عین وسط میں بجلی کی بوسیدہ اور ننگی تاریں عرصہ دراز سے لٹکتی دکھائی دیتی ہیں جسکی وجہ سے تاجر وشہریوں کے سروں پر خوف کا سائے منڈلاتے رہتے ہیں، تاہم جان و مال کاتحفظ نہ ہونے کیوجہ سے تاجر و شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے پیسکو بنوں سرکل کے ایس ای سے مطالبہ کیاہے اندرون شہر کیآبادیوں سمیت ملحقہ آبادیوں کے گلی محلوں میں بچھائی گئی بجلی کی لٹکتی تاروں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریدو فروخت جاری رکھ سکیں۔


شہر و گردونواح کے قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و گردونواح کے قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام، دکانوں پر بغیر جالیاں لگائے گوشت کی سرعام فروخت جاری،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کےاحکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا، انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کا ناقص انتظام ہونے کیوجہ سے سارا دنگوشت پر مکھیاں مچھر و دیگر حشرات بیٹھتے اور غلاظت پھیلاتے رہتے ہیں، بلکہ رات کے وقت پھٹوں پر جالیاں نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتے انہیں پھٹوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیتے ہیں، ساری ساری رات انپھٹوں پر لگے خون کو چاٹتے رہتے ہیں، جو کہ طرح طرح کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں، ڈیرہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں سلاٹر ہاو¿س نہ ہونے کیوجہ سے لاغر و بیمار اور نیم مردہ جانوروں کو دھڑلے سے ذبحکرکے فروخت کیا جا رہاہے اورپیسوں کی چمک کے کمال سے وٹنری ڈاکٹر اپنی مرضی سے سب اچھا ہے کا راگ آلاپتے دکھائی دیتے ہیں، شہر کی سماجی،رفاعی، ، عوامی شخصیات اور عمائدین نے ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ قصابوں اور مرغی فروشوں کو جالیاں لگانے اور نالوں پر قائم ہونے والی دکانوں پر لٹکائے جانے والے گوشت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کےاصولوں کے عین مطابق صحت مند جانوروں کا گوشت خرید کر استعمال کر سکیں۔

%d bloggers like this: