جنوری 6, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے طلباء یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے طلباء یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ

اس سلسلے میں جلد قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے شہر شہر طلبہ کی آواز گونجی ۔

تو سندھ حکومت نے انہیں یہ حق دینے میں پہل کی تیار ی کرلی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران خوشخبری سنادی۔ کہا کہ

وزیراعلی سندھ طلباء یونینز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔ مرتضی وہاب،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ

اس سلسلے میں جلد قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی طلباء یونیز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں ۔ طلباء کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہئیے۔

About The Author