دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شجاع آباد میں 35 سالہ خاتون زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل

شجاع آباد میں 35 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔

شجاع آباد میں 35 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔

ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا گیا۔ شجاع آباد میں دھان فیکٹری کے قریب 35سالہ خاتون عطاء الٰہی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

تیزدھار آلہ سے خاتون کی گردن اور ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔ خاتون کل شام سے لا پتہ تھی اور اس کے شوہر نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع بھی دی تھی

جس پر پولیس رات کو اسے تلاش کرتی رہی لیکن وہ نہ ملی۔ آج صبح خاتون کی برہنہ لاش قریب کپاس کے کھیت سے ملی۔

ایس پی صدر ملتان رانا اشرف، اے ایس پی سنگھار ملک اور ایس ایچ او تھانہ سٹی افضل قریشی موقع پر پہنچ گئے۔

فرانزک لیب نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد بھیج دیا گیا ہے۔

About The Author