نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن سے اپیل

اہل علاقہ نے اپیل کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ، چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنوبی پنجاب علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن سے اپیل ہے کہ speach & language therapist B-17 کے تحریری امتحان کے لئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے مردوخواتین امیدواروں کے لئے امتحانی سنٹر ڈیرہ غازی خان میں ہی بنایا جائے تاکہ پسماندہ اضلاع کے طلباوطالبات امتحان میں اپنی حاضری کو یقینی بنا سکیں-

اہل علاقہ کا کہناہے کہ ڈیرہ غازیخان میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا باقاعدہ آفس بھی موجود ہے گزشتہ برس سال 2018 میں پی پی ایس سی کے تحت محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی تمام کیٹاگریز کے تحریری امتحانات ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوئے تھے۔

اہل علاقہ نے ذرائع ابلاغ کے توسط سے اپیل کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ، چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنوبی پنجاب (سرائیکی وسیب) کی پسماندگی اور غربت کے پیش نظر اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔

About The Author