دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن کل یکم دسمبر کومنایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد اس انتہائی مہلک مرض کے بارے میں آگاہی دینا اور ایڈز سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے،

ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا،ایڈز بلاشبہ جدید دور کا ایک خطرناک مرض ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہیں،

پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے،ایڈز کا مرض ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے،

جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے، ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے،

اس جراثیم کو ایچ آئی وی کہتے ہیں۔ اور یہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو ناکارہ بنانے والا وائرس بھی کہلاتا ہے،

ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،


کوٹ ادو

سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 50 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق،5سالہ نواسہ شدید زخمی، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھرغربی کی رہائشی ہاجرہ مائی اپنے5 سالہ نواسے محمد خان کے ہمراہ گزشتہ روز سڑک کراس کر رہی تھی کہ عقب سے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی

جس کے نتیجے میں ہاجرہ مائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ نواسہ5 سالہ محمد اختر شدید زخمی ہوگیا

جسے تشویشناک حالت کے بحث ہسپتال لایا گیا تاہم اور طبعی امداد کے بعد اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،پولیس سنانواں نے نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،


کوٹ ادو

سردی کی آمد کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقے ریلوے لائن پار آبادی سمیت شہری علاقوں میں سوئی گیس کی لائن میں پریشر انتہائی کم،

دن اور رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ بھی معمول بن گئی،خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری، ملازمین سمیت سکول کے طلباء وطالبات بغیر کھائے پئے سکول جانے لگے،

صارفین کا شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق سردی شروع ہوتے ہی کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقے ریلوے لائن پار کی آبادی بخاری روڈ،سینما روڈ،محلہ غریب آباد،وارڈ نمبر14/E،ضیاء کالونی،ٹبہ کربلا،محلہ نورے والا،محلہ گانمن والا،محلہ نیازی والا ویگرلائن پار علاقوں سمیت شہری علاقوں محلہ موچی والا،

قریشی ٹاؤن،وارڈ نمبر1نزد بس اڈہ میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،

دوسری طرف رات کے اوقات 9بجے سے7بجے صبح تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ شہری علاقوں محلہ موچی والا،قریشی ٹاؤن،وارڈ نمبر1نزد بس اڈہ میں دن کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ بھی معمول بن گئی ہے،

مذکورہ ٹائم میں سوئی گیس نہ ہونے پرخواتین کو کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ صبح کے وقت سوئی گیس نہ ہونے سے سرکاری ونجی ملازمین سمیت سکول جانے والے طلباء وطالبات بغیر ناشتہ کئے جانے پر مجبور ہو گئے ہیں،

صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم اور پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

انقلابی طلباء محاذ اور اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام طلباء یکجہتی مارچ ٹبہ شہر کوٹ ادو تا پریس کلب کوٹ ادو تک طلبہ یونین پر پابندی اور تعلیمی اداروں میں آئے روز بڑھتی ہوئی فیسوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویس بھٹہ کنوینر اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، محمدسلیم ایلیمنٹری کالج کوٹ ادو، رافع علی پنجاب کالج،ساون علی پنجاب کالج،

عامر لطیف بیروزگار نوجوان تحریک،کامریڈ علی اکبر طبقاتی جدوجہد،حمید اختر چیئرمین مزدور یونین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو،غلام قاسم شہزاد جنرل سکریٹری پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو،ذوالفقار علی لنڈ پیپلز پارٹی،فضل گرمانی پیپلز پارٹی،امتیاز طاہر پیپلز پارٹی نے کہا ہے

کہ35 سال گزرنے کے باوجود طلباء یونینز پر ڈکٹیٹر ضیاء الحق کی جانب سے لگائی گئی پابندی آج بھی برقرار ہے،جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے مسائل کا ڈھیر بن چکی ہے اور طلباء کو بے شمار مسائل نے جکڑ رکھا ہے,انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کاروباری مراکز میں تبدل ہوگئے ہیں،

اوراس کے اندر جو بھی پالیسیاں بنتی ہے اس کا تمام فوکس پیسے کمانے پر ہوتا ہے,ان کا کہنا تھا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافے، ہاسٹلوں کے دگرگوں صورتحال، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فقدان، آوٹ ڈیٹڈ نصاب، لائبریریز میں ناکافی لٹریچر، ٹرانسپورٹ سہولت کی عدم دستیابی،

اساتذہ کی تدریسی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی، مطالعاتی دوروں اورلازمی ورکشاپس کی عدم انعقاد سے طلباء پریشان حال ہیں لیکن اس کا کوئی پرسان حال نہیں۔ان مسائل سے چھٹکارا پانے کیلئے سٹوڈنٹس یونین کی بحالی ناگزیر ہے تاکہ تعلیمی اداروں کی پالیسیوں میں طلباء کی نمائندگی یقینی بنائی جائے

اور اورپرامن ماحول میں تعلیم کی دستیابی ممکن بنائی جاسکے,اس موقع پر طلبہ ومظاہرین نے پلے کارڈبھی اٹھا رکھے تھے جن پر طلبہ یونین کی بحالی اور تعلیمی اداروں میں فیسوں کی کمی،فیسوں میں اضافے نامنظور،

طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ، مفت تعلیم ہمارا حق ہے، رعایت نہیں، طلباء یونین بحال کرو، انقلاب کے3 نشان، طلباء مزدور اور کسان،جب لال لال لہرائے گا، تب ہوش ٹھکانے آئے گاکے نعرے درج تھے،اس موقع پر اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس بروز سوموار 2دسمبر2019 ایلیمنٹری کالج کوٹ ادو میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیابعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔


کوٹ ادو

ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر اوباش نے ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون آغواء کرلی، نامعلوم مقام پر رکھ کر ایک ہفتہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،

حالت غیر ہونے پر نشہ آور چیز کھلا کر گھر کے سامنے پھینک کر فرار، ملزمان جاتے ہوئے گھر سے نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے تھے، نان نفقہ کا دعوی دائر کرنے پر سابقہ خاوند نے اپنی 5سالہ بچی اغوا کرلی،

عادی چور محنت کش کے بھانہ مویشی سے قیمتی بکرے اور دنبے چوری کرکے لے گئے،سرکاری لکڑی چوروں نے لاکھوں کی سرکاری لکڑی چوری کاٹ لی، تعلقدار نے لاکھوں دھار لے کر جعلی چیک تھما دیا،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع کے رہائشی مریدحسین منجوٹھہ کی شادی سلمی بی بی سے 5سال پہلے ہوئی، علاقہ کا رشتہ دار نوید منجوٹھہ سلمی بی بی پر بری نظر رکھتا تھا

اور ناجائز تعلقات استوار کرنے کے لئے اسے قتل،تیزاب پھینکنے اور بچے اٹھانے کی دھمکیاں دیتا تھا مگر سلمی بی بی تعلقات استوار کرنے سے انکاری تھی، 20 نومبر کی شب سلمی بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ گھر سوئی ہوئی تھی کہ اسی اثنا میں نوید منجوٹھہ اپنے دیگر ساتھیوں وحید منجوٹھہ اور سعید منجوٹھہ کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے

اور گن پوائنٹ پر سلمی بی بی کو اٹھا لیا گھر میں پڑی نقدی 2لاکھ 34ہزار 2تولہ طلائی زیورات موٹرسائیکل کے کاغذات بھی اٹھا لئے اور سلمی بی بی کو گن پوائنٹ پر ایک کار میں ڈال کر نامعلوم مقامات پر لے گئے جہاں اس کے ساتھ ایک ہفتہ تک زیادتی کرتے رہے،حالت غیر ہونے

پر اسے نشہ آور چیز کھلا کر گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس محمودکوٹ نے سلمی بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 1 ٹبہ کربلا کے رہائشی محمد رمضان کی بیٹی فرحت بی بی کی شادی اپنے رشتہ دار رمضان کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اس کی 5 سالہ بیٹی دعا زہراں تھی،

گھریلو ناچاقی پر محمد رمضان نے اپنی بیوی فرحت بی بی کو طلاق دے دی جس پر فرحت بی بی نے بیٹی کی پرورش کیلئے عدالت میں نان نفقہ کا دعوی دائر کیا جو کہ اس کے حق میں ڈگری ہوگیا جس کا محمد رمضان کو رنج تھا،

ایک ہفتہ قبل فرحت بی بی کی بیٹی دعا زہراں گھر کے باہرگلی میں کھیل رہی تھی کہ رمضان اپنے دیگر ساتھیوں نذیر کلثوم بی بی راشد حسین اور شوکت کانجو کے ہمراہ آگیا اور بچی کو اغوا کرکے فرار ہوگیا، تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 547 ٹی ڈی اے میں صحت خان پٹھان کے بھانہ مویشی سے صوبہ سندھ کے رہائشی عادی چور محمد حسین بلوچ،

حمزہ بلوچ، مرزا جعفری، خادم عرف ٹینڈو،بشیراحمد، اللہ بخش، پرویز،طارق 2 نامعلوم اس کے بھانہ مویشی سے 20 بکرے اور 15 دنبے مالیتی 3 لاکھ ٹرک میں لوڈکرکے فرار ہوگئے، تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ بھاگل ٹیل سے عادی سرکاری لکڑی چور سجاد سنہور،

غلام شبیر گاڈی،اسلم گاڈی، للوگاڈی 2 نامعلوم کے ہمرہ لاکھوں کی سرکاری لکڑی چوری کرکے فرار ہوگئے، تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر635ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد ناصر چانڈیہ سے اس کے رشتے دار محمد ماجد چانڈیہ نے 14 لاکھ ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،


کوٹ ادو

جئے بھٹو جئے عوام، پاکستان کے مزدوروں کسانوں نوجوانوں کے سیاسی اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے52ویں یوم تاسیس پر 30نومبر2019بروز ہفتہ دن 2بجیکار اسٹینڈ تھانہ چوک کوٹ ادو ورکرز کنونشن ہوگا،

جس کی صدارت ضلعی صدر انجنئیر ملک بلال احمد کھر کریں گے،

About The Author