دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جج کی رخصت کے باعث علی ظفر کے میشا کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی سماعت نہ ہوسکی

گزشتہ سماعت پر مقدمہ میں میشا شفیع کے مینجر سید فرحان علی کا بیان قلمبند کیا گیا تھا۔

اداکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث تین دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

عدالت کے معزز جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ سماعت پر مقدمہ میں میشا شفیع کے مینجر سید فرحان علی کا بیان قلمبند کیا گیا تھا۔

عدالت مقدمہ میں اداکارہ عفت عمر کا مکمل بیان قلمبند کر چکی ہے۔ عفت عمر نے علی ظفر کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید بھی اپنا بیان قلمبند کرا چکی ہیں۔

عدالت نے مقدمہ میں ملوث دیگر گواہان کو آج کی سماعت پر طلب کر رکھا تھا تاہم کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔

About The Author