دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک مافیا عمران خان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان جلد ہی کہیں گے بہت ہی خالی ہاتھ گیا ہوں

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک مافیا ہے جو عمران خان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، ملک میں ہیجان برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان جلد ہی کہیں گے بہت ہی خالی ہاتھ گیا ہوں،

تمام جماعتیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے متفق ہیں، سندھ سے چیخوں کی آواز سن رہا ہوں، عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیں گے،

اپوزیشن کےپاس کرنے کو کچھ نہیں ہے، آصف زرداری کی پلی بار گین کا معاملہ مارچ تک حل ہو جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا

آرمی چیف نے کرتارپور راہداری کا ایسا زخم لگایا جو بھارت یاد رکھے گا، حکومت مدت پوری کرے گی،

الیکشن وقت پر ہوں گے، دلچسپ واقعہ ہے بیمار نواز شریف ہیں جبکہ چھٹیاں شہباز شریف گزار رہے ہی۔

About The Author