دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائی کورٹ نے اضافی فیس نہ دینےوالےطلبا کواسکولوں سے نکالنےسےروک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پرعبوری فیصلہ جاری کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے اضافی فیس نہ دینےوالےطلبا کواسکولوں سے نکالنےسےروک دیا ،عدالت نےعبوری حکم نامے میں کہا اضافی فیس کی عدم ادائیگی پربچوں کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔

اور والدین کو وصول کردہ اضافی فیس سات دنوں میں واپس کی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پرعبوری فیصلہ جاری کردیا

جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نےدرخواست پرعبوری فیصلہ جاری کیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےمطابق فیسیں وصول کی جائیں گی۔

جسٹس ساجد محمود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیسوں سےمتعلق جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

About The Author