نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر وزارت صحت کی جانب سے اہم اعلان

حکومت کا ایڈز کے عالمی دن پر نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کے دو مقاصد ہیں،

حکومت کا ایڈز کے عالمی دن پر نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کے دو مقاصد ہیں، معاون خصوصی صحت، ظفر مرزا

استعمال شدہ ٹیکوں کا متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا گیا،  استعمال شدہ ٹیکوں پر مکمل پابندی لگانے کے لیے حکمت عملی تیار، آئندہ سال کے وسط میں ملک کے تمام نجی اسپتالوں میں آٹو ڈس ایبل ٹیکے استعمال ہونگے،

سال 2023 میں سکریننگ کے بغیر انتقال خون بغیر سکریننگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی ، وزارت صحت ایڈز کا معاملہ سامنے کے بعد وفاق نے نیشنل ٹاسک فورس بنائی تھی، ان سرنجز کی جگہ ایسے ٹیکے لائنگے جو ایک ہی بار استعمال ہو سکینگے،  متعارف کی گئیں سرنجز ایک بار استعمال کے بعد قابل استعمال نہیں رہتیں،  آٹو ڈس ایبل سرنجز کے استعمال اس حکومت کی جانب سے بڑا اقدام ہے،

آٹو ڈسپوزیبل ٹیکوں کی تیاری پر گزشتہ کئی ماہ سے کام ہو رہا تھا،  ٹیکے کے صنعتکاروں، امپورٹرز اور ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کی گئی، آٹو ڈس ایبل ٹیکوں سے خطرناک بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملیگی،  ایڈز سے بچاو کے لیے ملک بھر میں موثر اقدامات کی ضرورت ہے،  لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز سامنے آئے تو حکومت نے تمام سیاسی اختلافات بھلا دیئے تھے،

ایڈز کے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومت نے ملکر کام کیا تھا،  معاملے کی تحیقیقات میں سامنے آیا کہ استعمال شدہ سرنجیں ایڈز کا سبب بنیں،  پاکستان میں غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا اور استعمال شدہ سرنجیں استعمال کیں گئیں، ڈاکٹر اور عطائی ایک ہی سرنج بار بار استعمال کرتے ہیں تو خطرناک بیماریاں منتقل ہوتیں ہیں،

ستر فیصد بیماریاں استعمال شدہ سرنجوں کے باعث پھیلتی ہیں،  انڈس اسپتال کراچی کے ساتھ ملکر جامعہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروس کا انعقاد کیا جائیگا، خون کی سکریننگ کے بعد اس کے معیار کو مستند بنائنگے،ا تمام صوبوں کے ساتھ ملکر نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پر کام کرینگے،

About The Author