دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ظفر مرزا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پرایمری ھیلتھ کییر سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ھے ڈاکٹر ظفرمرزا

یونیورسل ھیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے شاہ الللہ دتہ کمیونٹی ھیلتھ سنٹر کا افتتاح کردیا ھے ،اس

یونیورسل ھیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے شاہ الللہ دتہ کمیونٹی ھیلتھ سنٹر کا افتتاح کردیا ھے ،

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پرایمری ھیلتھ کییر سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ھے یہ سنٹر پورے ملک میں صحت کی اصلاحات کیلئے اہم ماڈل ھے ، وزیراعظم کی ھدایت پر صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جار ھا ھے ۔

اس ماڈل کے تحت عوامی شعبے کی تمام صحت کی سہولیات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ، اس نظام کے تحت علاقے میں ہر فرد اور کنبہ کا ڈیٹا موجود ہوگا ،تمام صحت مراکز اور اسپتال ایک ہی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سوفٹ ویئر کا استعمال کریں گے ،

تمام مراکز اور اسپتال موثر ریفرل سسٹم کے لئے ای منسلک ہوں گے ، اسلام آباد کو ھیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جا رھا ھے ،عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین زمہ داری ھے ، ریاست اس زمہ داری کو نبھانے کیلئے خصوصی توجہ دے رھی ھے ،

آئی سی ٹی ماڈل ہیلتھ کیئر اقدام کے تحت بنیادی ھیلتھ سنٹر کو اب کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کا نام دیا جارہا ہے اسلام آباد کے 16بنیادی مراکز کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کے طورپر اپ گریڈ کیا جا رھا ھے ،اس تاریخی قدم سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کے رش اور دباﺅ میں کمی اے گی ، کمیونٹی سینٹر میں اب علاج معالجہ کی سہولیات کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ھے

کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں 94 امراض کے بنیادی علاج معالجہ کی سہولیات مہیاکی جائیں گی ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں 24گھنٹے ایمبولینس دستیاب ہوگی کمیونٹی ھیلتھ سنٹر تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ھو گا ،امراض کی تشخیص ادویات دانتوں کے علاج سے لیکر ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو مشورے تک دیئے جائیں گے

کمیونٹی سینٹرز کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی،مانع حمل اشیاء اور سرجری کی سہولت دستیاب ھوگی ، زچہ بچہ ، یورین ٹیسٹ، حمل کا ٹیسٹ ، حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات شامل ہیں ھیلتھ سنٹر میں بدہضمی ، قے، کمردرد اور دیگر انفیکشن اور دیگر علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی

کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں نوزائیدہ بچوں کی طبی نگہداشت کی سہولیات میسر ہوں گی ، سانس کے امراض کھانسی، اسہال اور زچہ بچہ کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی ،حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کیلئے کوشاں ھے

مراکز میں پیچیددگی کے حامل مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی بھی سہولت دستیاب ہوگی ضروری طبی عملہ ، ادویات ، طبی آلات ودیگر اشیاءکی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

About The Author