نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ عمران خان اور بیٹسمین حارث سہیل کو ڈراپ کردیا گیا،ان کی جگہ اوپنربلے باز امام الحق اور فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم مں شامل کرلیا گیا،

نوجوان فاسٹ باولر محمد موسیٰ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی ۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے،

قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ پہلے میچ میں کھیلنے والے بیٹسمین حارث سہیل اور فاسٹ باؤلرز عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا دوسرے ٹیسٹ میچ میں اوپنربلے باز امام الحق اور فاسٹ باؤلرمحمد عباس کو موقع دیا گیا ہے

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ باولر موسیٰ خان سے ڈیبیو کروایا گیا ہے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے نوجوان باؤلر موسیٰ خان کو ٹیسٹ کیپ پہنائی ۔

ڈبیو کرنے والے موسی خان نے کہا کہ میچ میں اچھی پرفامنس کے لیے پرامید ہیں پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اظہرعلی ، شاہ مسعود، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، وکٹ کیپرمحمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

About The Author