اسلام آباد:
سپریم کورٹ آف پاکستان نے لیگی رہنما طلال چودھری کی نااہلی کے خلاف نظر ثانی درخواست مسترد کر دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔
طلال چودھری کے وکیل نے نااہلی ختم کرنے کی استدعا کی اور اپنے موقف کے حق میں دلائل دیے۔ تاہم عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔
نظر ثانی کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقررکی جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2018ء میں طلال چودھری کو آرٹیکل 63 (1) جی کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے
عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،