دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نابیناگداگر کے پیٹ میں ہوا بھر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مقتول اقبال پنکچر والی دکان پر بھیک مانگنے کے لیے آیا تو ملزم عمر نے سفاکیت کی انتہا کر دی

لاہور میں سینتالیس سالہ نابینا گدا گرمحمد اقبال کو پیٹ میں ہوا بھر کے قتل کرنے والامفرور مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا

مقتول اقبال پنکچر والی دکان پر بھیک مانگنے کے لیے آیا تو ملزم عمر نے سفاکیت کی انتہا کر دی۔ ملزم نے نابینا شخص کے پیٹ میں پریشر پمپ سے ہوا بھر دی۔ جسم میں ہوا بھر جانے سے مقتول کی حالت غیر ہو گئی

اور جسم کے مختلف حصوں سے خون نکلنا شروع ہو گیا۔ ہوا بھر جانے کی وجہ سے جسم میں انفیکشن سنگین نوعیت اختیار کر گیا

جو وجہ موت بنا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کر لیا۔

About The Author