نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کے 5 معاہدوں پر دستخط

عالمی بینک، کراچی میں شہری نقل و حرکت، شہری انتظام اور خدمات کی فراہمی۔ پانی اور سیوریج سروسز کی بہتری،

اسلام آباد:

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ترقیاتی منصوبوں کے لیے 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرضے کے 5 معاہدوں پر دستخط ہوگئے جس میں کراچی کے لیے 3 ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ کے نمائندگان اور وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر شریک تھے۔

عالمی بینک، کراچی میں شہری نقل و حرکت، شہری انتظام اور خدمات کی فراہمی۔ پانی اور سیوریج سروسز کی بہتری،

سیاحت اور توانائی کے شعبے سے متعلق 3 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

اس حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے کراچی میں یلو لائن پروجیکٹ میں یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ روڈ (پی آر ٹی) کاریڈور پر نقل و حرکت،

رسائی اور حفاظت کے لیے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پہلا قرضہ دیا جائے گا۔

About The Author