نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا وزیر اعظم کا حق ہے، اعتزاز احسن

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے،

اسلام آباد:

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا وزیر اعظم کا حق ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے،

آرٹیکل 245 وزیر اعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسٹینشن صیح ہے یہ غلط اس کو بعد میں چیلنج کیا جا سکتا ہے

مگر یہ وزیر اعظم کو اختیار ہے اور نہ ہی اس بات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم نے ایکسٹینشن کیوں دی۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ ایکسٹیشن کا اختیار نہ خود آرمی چیف کے پاس کے نہ چیف جسٹس کے پاس ہے،

میں نے آرٹیکل 245 میں گذشتہ روز کی گئی ترمیم نہیں دیکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 واضح کہتا ہے کہ صدر صرف اسکو ایکسٹیشن دے سکتا ہے جس کی تجاویز وزیر اعظم دے۔

About The Author