دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سبزیوں کے ریٹ آسمانوں پر ،نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہے

ایک کلو مٹر ڈیڑھ سو روپے تک پہنچ گئے۔

ملک میں سبزیوں کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں کو لگے پر بھی نہ کٹ سکے۔ کراچی میں ٹماٹر 200روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

ایک کلو مٹر ڈیڑھ سو روپے تک پہنچ گئے۔ شہرقائد کے علاوہ لاہور، پشاور اور کوئٹہ کی منڈیوں میں بھی مہنگائی کا راج ہے۔

پھل بھی سستے نہیں مل رہے۔ مہنگائی کا وار، سبزی اور پھل سستے نہ ہوسکے۔ شہر قائد میں ٹماٹروں کی فی کلو ایک سو تراسی روپے قیمت مقرر ہونے کے باوجود 200 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ مٹر بھی 100 روپے فی کلو کی بجائے ڈیڑھ سو روپے میں بِک رہے ہیں۔ لہسن 253 جبکہ ادرک 243 روپے کی سطح کو چھو رہا ہے۔

لاہور میں ٹماٹر فی کلو 180 روپے سے نیچے آنے کو تیار نہیں۔ ادرک دو سو چونسسٹھ جبکہ لہسن دوسو انتیس روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

سبز مرچ کی قیمت کو بھی مرچی لگی ہوئی ہے اور وہ ایک سو ستتر روپے کلو مل رہی ہے۔ پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 سے 210 روپے تک پہنچ گئی۔ سبزمرچ اس شہر بھی 170 روپے کلو مل رہی ہے۔

مٹر کی قیمت 130 روپے سے کم نہیں آلو فی کلو 80 سے 100 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ سبزی کے علاوہ پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔

انار کی فی کلو قیمت 180 فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کوئٹہ میں ٹماٹر نے 2سینچریاں کرلیں۔ لہسن تین سو جبکہ ادرک تین سو اسی تک فروخت ہو رہا ہے مٹر 160سے 180 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ بھنڈی 120سے140 تک پہنچ گئی ہے

About The Author