کراچی سمیت سندھ کی مختلف جامعات سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی تعلیم حاصل کرنے والی ہزاروں خواتین ڈاکٹری کی پریکٹس نہیں کرپاتیں ۔۔
ایسی ہی خواتین کو آن لائن مریضوں سے جوڑنے کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے ایجوکاسٹ نامی ادارہ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
گھریلو مصروفیات اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہزاروں خواتین ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ ہاؤس جابز کرتی ہیں اور پھر پیشے سے کنارہ کشی اختیار کرلیتی ہیں ۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق 1989 سے جامعات سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد پیشے کو چھوڑنے والی خواتین کی تعداد 35 ہزار کے قریب ہے۔۔
کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے ایجوکاسٹ نامی ادارہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے گھر بیٹھی خواتین ڈاکٹرز کو ناصرف ٹریننگ دے رہا ہے۔
بلکہ برسر روزگار بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔۔ پراجیکٹ کا نام ای ڈاکٹر ہے۔ جہاں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہر پروفیسرز آن لائن تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں۔
پراجیکٹ کے ذریعے اب تک 7 سو پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت دی گئی ہے۔ جس میں 284 پاکستانی خواتین ڈاکٹرز ملک سے باہر ہیں۔
میڈیکل پریکٹس چھوڑ دینے والی خواتین ڈاکٹرز اس پلٹ فارم کے ذریعے نا صرف آن لائن علاج کے طریقہ کار سے واقف ہورہی ہیں۔ بلکہ مستقبل میں انہیں روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،