دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاکٹر ظفر مرزا کی ھدایت پر ملک بھر میں جعلی، ان رجسٹرڈ ادویات کے کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈرگ کنٹرول آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد  کی ٹیم کا  سہالہ میں جعلی فیکٹری پر چھاپہ۔

ڈرگ کنٹرول آف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد  کی ٹیم کا  سہالہ میں جعلی فیکٹری پر چھاپہ ترجمان وزارت صحت کے مطابق، فیکٹری میں جعلی ادویات تیار کی جا رھی تھیں ، ادویات جانوروں کی مختلف بیماریوں کے علاج کیلے استعمال ھوتی تھیں،

ترجمان وزارت صحت  نے بتایا کہ انجکشن  ٹیبلٹ سیرپ پاوڈر تمام قسم کی ادویات گھر کے اندر تیار کی جا رہی تھیں ، اور ادویات بنانے والی تمام ضروری آلات مشینری گھر میں لگائی ہوئی تھی،

لاکھوں روپے کی جعلی ادویات کو قبضے میں لیکر فیکٹری کو سیل کردیا ھے، ڈریپ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف سخت قانون کاروائی کی جائے گی ،

جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیی ،مزید کہا کہ ملک کو غیر معیاری جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات سے پاک کیا جاے گا عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

About The Author