نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چلغوزہ :عام آدمی کے لئے شجر ممنوعہ

بائلی ضلع وزیرستان کی سوغات چلغوزہ اپنے ہی صوبے میں نایاب ہوگیا۔۔۔صرف پانچ سال میں چلغوزے کےدام بڑھتے بڑھتے آٹھ ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔۔

سردی کی سوغات خشک میوہ جات کا بادشاہ چلغوزہ عام آدمی کے لئے شجر ممنوعہ بن گیا ہے پانچ سال پہلے بارہ سو روپے کلو بکنے والا چلغوزہ آٹھ ہزار روپے تک کیوں پہنچا اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں

قبائلی ضلع وزیرستان کی سوغات چلغوزہ اپنے ہی صوبے میں نایاب ہوگیا۔۔۔صرف پانچ سال میں چلغوزے کےدام بڑھتے بڑھتے آٹھ ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔۔

اتنامہنگاچلغوزہ خریدنا تو دورکی بات اب نظربھی مشکل سے اتا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ آشیاء خوردونوش اور سبزیاں نہیں خرید سکتے تھے۔۔

خشک میوہ جات اور پھر چلغوزہ خریدنا تو جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔۔ ماضی میں پشاور میں ریڑھیوں پربکنے والا چلغوزہ اب ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر چند کلو ہی نظر آتا ہے۔۔

چلغوزہ کی قیمت کو اسی طرح پر لگے رہے تو جلد لوگ صرف دیکھنے پر ہی اکتفا کریں گے۔

About The Author