دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی،

لاہور:

شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے، عمران خان مدت پوری کریں گے، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی، پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانافضل الرحمان خالی ہاتھ جائیں گے، ساری پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سرخرو ہوگی، پیپلزپارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

شیخ رشید نے عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، کہا تھا نواز شریف کو جانے دیں، لندن میں کفن سے منہ نکالیں گے، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں، آصف زرداری کے خلاف 5 کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے۔

کشمیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم نہ گئے تو شیخ رشید دورہ کشمیر پر جائے گا، بھارت پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا، نیست و نابود ہو جائے گا۔

About The Author