مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ(علی جان سے)

ڈی پی او مظفر گڑھ کی ہدایات اور ڈی ایس پی علی پور کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کی بہترین کاروائی ، سود خور کے قبضہ سے شہری کے ساڑھے تین لاکھ کی رقم برآمد کروا کے شہری کے سپرد کر دی گئی،

شہریوں کی جانب سے ایس ایچ او کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے،
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر اور ڈی ایس پی علی پور آصف رشید کی ہدایت پر

ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالکریم کھوسہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی پور کے شہری محمد اکرام کے ساڑھے تین لاکھ سود خور سے برآمد کر کے اس کے حوالے کردیے ہیں شہری محمد اکرام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ

ناصر نامی شخص سے میں نے رقم ادھار پر لی تھی اور اس نے اس رقم کو سود لگانا شروع کر دیا حالانکہ جو رقم میں نے ادھار لی تھی وہ رقم اس کو واپس کر دی تھی لیکن اصل رقم سے ساڑھے تین لاکھ اضافی مجھ سے سود خور اضافی لے چکا تھا

اور مزید رقم کا تقاضا کر رہا تھا جس پر میں نے تھانہ سٹی علی پور میں اس سود خور کے خلاف درخواست دی تھی جس پر ایس ایچ او عبدالکریم کھوسہ نے کاروائی کر کے میری رقم جو سود خور اضافی لے چکا تھا

سود خور سے برآمد کر کے مجھے واپس لوٹا دی جس پر میں ایس ایچ او کا شکر گزار ہوں، اس موقع شہریوں کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او عبدالکریم کھوسہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے

اور خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر ایس ایچ او کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سود خوری ایک لعنت ہے سود کے خلاف میرا جہاد جاری رہے گا

اگر کسی شہری کو کوئی سود خور تنگ کر رہا ہے تو وہ مجھ سے آکر رابطہ کرے میں کاروائی کروں گا ان کا مزید کہنا تھا

کہ ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات کے مطابق سود خوری کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،


مظفرگڑھ
تھانہ سٹی پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائی، ڈکیتی و راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار، ڈکیتی شدہ نقد رقم برامد،

تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد الیاس خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم مدثر کو کو گرفتار کر لیا

اور مجرم مدثر کو گرفتار کر کے دوکان سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی رقم بھی برامد کرالی گئی، مدعی مقدمہ کو ایس ڈی پی او عظمت اللہ خان گورمانی نے رقم ان کے حوالے کی،

خطرناک مجرم کی گرفتاری پر تاجران نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں


مظفرگڑھ

صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب حسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو اشیاء خوردو نوش کی مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے،

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کاروائیوں کی بدولت منڈیوں اور بازاروں میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع مظفرگڑھ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی سلسلے کو جاری رکھا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیا جائے

اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کیا جائے بالخصوص دور دراز کے دیہی علاقوں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی جائے اور مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے،

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے بتایا کہ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے 1157چھاپے مارے گئے،

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر 2دکانوں کو سیل کیا گیا، 7لاکھ 38ہزار 300روپے جرمانہ کیا گیا اور 5مقدمات کا اندراج کیاگیا، اجلاس میں ڈویژن بھر کے اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تقا بلی جائزہ بھی پیش کیا گیا،

جس پر سیکریٹری بہبود آبادی حسن اقبال نے ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی کو سراہا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد، اے سی علی پور محمد عامر سمیت محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ خوراک کے افسرا ن اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

٭٭٭٭٭٭٭٭


مظفرگڑھ

مظفرگڑھ سے علی پور روڈ جو کہ قاتل روڈ کے نام سے مشہور ہو چکا ہے آئے روز ٹریفک حادثات سے یہاں کے لوگ اپنے پیاروں کی نعشیں اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں

رپورٹ کے مطابق سالانہ سینکڑوں افراد جاں بحق جبکہ اتنی ہی تعداد میں معذور ہو چکے ہیں. حکومتی کارروائی اعلانات اور بیانات تک محدود ہے.

مگر تاحال اس روڈ کو ڈبل کرنے کے لئے نہ تو کوئی منظوری اور نہ ہی فنڈز کا اجراء ہو سکا ہے.انجمن کریانہ سٹورز خان گڑھ کے

جنرل سیکرٹری سید عامر شاہ نے وزیراعظم عمران خان ,وزیر اعلی عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ علی پور روڈ کو ڈبل کرنے کی فوری منظوری دی جائے.


مظفرگڑھ

ضلع مظفرگڑھ کے رورل ہیلتھ سنٹرز میں تعینات اے پی ایم اوز نے ڈیوٹی سے غائب ہونا معمول بنا لیا. دیہی ہسپتالوں میں اسسٹنٹ پرنسپل میڈیکل آفیسرز کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے پیکج پر تعینات کیا گیا ہے ,

جن کی اکثریت ڈیوٹی دینے کی بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں جبکہ ہسپتال جونیر ڈاکٹرز کے حوالے کر رکھے ہیں.

ذرائع کے مطابق بعض سنٹرز کے اے پی ایم پی اوز کو سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کی مبینہ اشیرباد حاصل ہے.

شہریوں نے وزیر اعلی, وزیر صحت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.


مظفرگڑھ

پولیس اور ڈاکووں میں ٹاکرہ, ایک ڈاکو موٹر سایکل سمیت گرفتار کر لیا گیا. دو ڈاکو فرار ہوتے ایک راہگیر سے موٹر ساہکل چھین کر لے گۓ ،

مخبر کی اطلاع پر تھانہ خان گڑھ کے پولیس افسران فلک شیر اور مظہر سعید نے پولیس پارٹی کےھمراہ اس وقت ڈاکووں کو گھیر لیا

جب وہ شجاع آباد سے دریا پار کرکے خان گڑھ کے علاقے میں واردات کرنے آئےتھے، ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور موٹر سائیکل پر فرار ھونے لگے

تو پولیس کانسٹیل ندیم نے جان کی پرواہ نہ کرتے ھوۓ اپنا موٹر سائیکل ان پر چڑھا کر ان کو گرا دیا .جسکے نتیجہ میں ایک ڈاکو اور موٹر سائیکل پکڑ لیا گیا

جبکہ دو ڈاکو فائرنگ کرتے ھوئے ایک راھگیر عثمان سے اسکا موٹر سائیکل چھین کر اس پر فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے .


مظفر گڑھ

ایس ڈی او واپڈا خان گڑھ نے بجلی چوری اور میپکو ریکوری ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں

بستی لانگ کے صارف محمد خالد اور بجلی چوری کرنے پر

بیلی جنوبی کے صارف محمد رمضان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے مراسلے

تھانہ خان گڑھ بھجوا دئیے. جبکہ دونوں صارفین کو مجموعی طور پر 70 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے

%d bloggers like this: